Urdu Manzil


Forum
Directory
Overseas Pakistani
 

جلیل عالی

دیکھا نہیں اک عکس بصارت سے زیادہ

حیران ہیں ناد یدہ کی حیرت سے زیادہ

مت دیکھو زمانے کی طرف کم نگہی سے

رکھتے ہیں ہنر ہم حدِ شہرت سے زیادہ

رخصت ہوئے ہم ساعت تخفیف سے پہلے

ٹھہرے نہ کہیں دل کی اجازت سے زیادہ

اک صورت ِ شاہی کہ غلامی سے بھی کمتر

اک رنگِ اطاعت کہ بغاوت سے بھی زیادہ

کچھ اس کے تغافل کی شکایت بھی بجا تھی

کچھ دل پہ لیاہم نے شدت سے زیادہ

اک رو میں پڑھو گے تو وہ لو دے گا لہو میں

عالی جو کہا ہم نے عبادت سے زیادہ

 

 

 

 

Blue bar

CLICK HERE TO GO BACK TO HOME PAGE