Urdu Manzil


Forum
Directory
Overseas Pakistani
 

PakdayLa

اے نگارِ وطن تو سلامت رہے

یوم پاکستان ایل اے میں انتہائی جوش و خروش سے منایا گیا

عالمگیر کی آواز سے فضاوں میں جوش و خروش بھر گیا

لوگوں کا جذبہ حب الوطنی قابل دید تھا

جھیل گئے دکھ جھیلنے والے      اب ہے کام ہمارا

ایک رکھیں گے ایک رہے گا        ایک ہے نام ہمارا

عالم گیر کی آواز اور لاس انجلیز کا ایکپوزیشن پارک دیار غیر میں  ملی نغمات سن کر جذبہ حب  الوطنی نے پھر جوش مارا۔

یونائیٹڈ فار پاکستان انڈپنڈنٹس ڈے کی کاوشوں سے جب بائیس ہزار لوگ پاکستان ڈے جوش و خروش سے منانے کے لئے ایک جگہ جمع ہو سکتے ہیں۔تو ایمان پختہ ہواکہ دشمن اپنی تمام تر کوششوں کے باوجود ہمارے پاک وطن کو نقصان نہیں پہنچا سکتے انشااللہ

ہم پاک وطن کے باسی چاہے کہیں بھی رہیں اس کے نام کو اونچا کریں گے اس کے وقار کو قائم رکھیں گے۔میرا یہ پہلا اتفاق تھا پاکستان ڈے یو اے ای اور پاکستان سے باہر امریکہ میں منانے کا۔لاس انجلیز کی ہلکی ہلکی خنک اور معطر فضامیں انتہائی منظم اور پر وقار ماحول جوش و جذبہ ایسا دل پذیر تھا کہ خواہش ابھری کاش جہاں کہیں بھی پاکستان ڈے منایا جائے اسی جوش و جذبے سے منایا جائے۔تاکہ نوجوان نسل  اس تعلق کو ہمیشہ یاد رکھے۔اس لق و دق میدان میں ساٹھ اسٹال ایسے تھے جن میں پاکستان کی مختلف مصنوعات رکھی گئیں تھیں جن میں کپڑے، مصالحے زیورات جوتے شالیں ہنڈی کرافٹس،مہندی چوڑیاں دوسری طرف پاکستانی کھانوں کےاسٹال تھے جن پر لوگ لمبی لمبی قطاروں میں اپنی باری کا انتظار کر رہے تھے بچوں کے لئے خاص جھولوں اور رائڈز کا انتظام کیا گیا تھا پروگرام کا آغاز تلاوت کلام پاک سے شروع کیا گیا اسٹیج کو انتہائی خوبصورتی سے سجایا گیا تھامشہور زمانہ بینڈ مارچ کرتے ہوئے میدان میں داخل ہوئے دونوں ملکوں کے ترانے بجائے گئے اور پرچم لہرائے گئے۔قونصل جنرل آف پاکستان برائے لاس انجلیز احسان دکان صاحب نے سرکاری طور پر تقریب کا آغاز کیا۔ کامیڈین کاشف خان لوگوں کو محظوظ کرتے رہے اور مسکراہٹیں بکھیرتے رہے۔مشہور بینڈ جل نے رونقوں میں اضافہ کیاعالمگیر کے ساتھ ملکر سب لوگ ملی نغمے گاتے رہے اتنے خوبصورت پروگرام پیش کرنے پر یو ایف پی آئی ڈی کی انتطامیہ مبارک باد کی مستحق ہے       ناہید نفیس

 

Blue bar

CLICK HERE TO GO BACK TO HOME PAGE