Urdu Manzil


Forum
Directory
Overseas Pakistani
 

 محترمہ صبیحہ صبا کے اعزاز میں ایک تقریب

لاہور میں عا لمی مجلسِ ادب پاکستان اور پیک لٹریری سوسائٹی کی جانب صبیحہ صبا کے اعزاز میں ایک پروقار ادبی تقریب منعقد کی گئی۔  جس کی صدارت  ممتاز شاعر اور ڈائریکٹر مجلسِ ترقی ِ ادب جناب شہزاد احمد نے کی مہمان خصوصی ڈائریکٹر جنرل اکاد می آف لیٹرز خالد اقبال یاسرتھے۔ پروگرام کی کمپیئرنگ تقریب کے روح رواں اور چالیس سے زیادہ کتابوں کے مصنف ڈاکٹرسید شبیہ الحسن نے انتہائی عمد گی سے کی ۔ڈاکٹرعبدالکریم  خالد   اور شفیق الرحمن الہٰ آبادی نے خصوصی طور پر تقریب میں شرکت کی۔ تمام مقررین نے صبیحہ صبا کیا  ادبی خدمات پر روشنی ڈالی اور ان کی مسلسل جدو جہد کو سراہا اس سے پہلے سید صغیر احمد جعفری نے امارات میں اردو کے فروغ کے سلسلے میں ہونے والے کام سے حاضرین کو آگاہ کیا صبیحہ صبا اور صغیر جعفری سے ان کا کلام سنا گیا تمام معزز مہمانوں کو تحائف پیش کئے گئے جن میں کتابوں اور پھولوں کے تحائف بھی شامل تھے طلبا و طالبات نے پروگرام میں انتہائی دلچسپی لی وقفے وقفے سے گونجنے والی تالیوں سے ان کی دلچسپی کا بخوبی اندازہ ہو رہا تھا

جناب خالد اقبال یاسر محترمہ صبیحہ صبا کو منتظمین کی جانب سے پھول پیش کر رہے ہیں

شفیق الرحمٰن،خالد اقبال یاسر۔ شہزاد احمد۔ سید صغیر احمد جعفری صبیحہ صبا

ڈاکٹر سید شبیہ الحسن

 

خالد اقبال یاسر

عبد الکریم خالد

شہزاد احمد، سید صغیر احمد جعفری

 

Blue bar

CLICK HERE TO GO BACK TO HOME PAGE