Urdu Manzil


Forum
Directory
Overseas Pakistani
 

پاک امارات دوستی زندہ باد

عید الوطنی کے موقع پر فجیرہ میں پاکستانیوں کا جوش وجذبہ قابلِ دید تھا

ہم نے فجیرہ میں امارات کا قومی دن مناکریکجہتی کا خوش کن مظاہرہ کیا

تحریرَ۔ صبیحہ صبا
متحدہ عرب  امارات میں مقیم پاکستانی امارات کو اپنا دوسرا وطن سمجھتے ہیں ۔یہ بات ہے بھی سچ کیونکہ باہرسے آنے والوں کی زندگی کا سنہری وقت اسی ملک میںرہتے ہوئے گزرجاتا ہے رہناسہنا دکھ سکھ سب اسی ملک سے وابستہ ہیں۔امارات کی تعمیر و ترقی میں پاکستانیوں کا کردار ہمیشہ سے اہم رہا ہے جسے سب تسلیم کرتے ہیں اپنا ایک شعر پیش کرتی ہوں

شامل ہیں اسی ملک کی تعمیر میں ہم بھی

یہ ملک ہے تصویر تو تصویر میں ہم بھی

اس ملک کو جدید اور دنیا بھرکی توجہ کا مرکز بنانے میں شیخ زاید بن سلطان ال نہیان کے وژن کاعمل دخل ہے پر سکون ماحول قانون کی عمل داری یہاں کی اہم خصوصیات ہیں تقریب میںصبیحہ صبا ،صغیر جعفری اور ثروت زہرا نے امارات کے حوالے سے نظمیں پیش کیں ثروت اس پروگرام کے سلسلے میں شارجہ سے آئیں جبکہ صغیر جعفری نے حمد پیش کی اورشیخ زاید بن سلطان ال نہیان اور شیخ خلیفہ بن زاید ال نہیان پر لکھی ہوئی اپنی نظمیں پیش کیں

امن وامان قائم زاید کے دیس میں

آباد شاد قائم زاید کے دیس میں

کتنا یہ پر بہار خلیفہ کا دیس ہے

دنیا میں پر وقار خلیفہ کا دیس ہے

اک پر سکوں فضا میں ترقی کا دور ہے

کتنا یہ شاندار خلیفہ کا دیس ہے

 جنہیں تالیوں کی گونج میں سنا گیا۔عیدالاضحٰی کے حوالے سے ثروت نے اپنی نظم زندگی کے ہجر سے اشعار پیش کئے اور داد حاصل کی

رمضان آنے وا لے ہیں پھر عید میں کیا دیر ہے

میرے لیے تو زندگی بس رات دن کا پھیر ہے

پچھلے برس بھی تم نہ تھے اب کے برس تو آؤ گے

یا چاند راتوں کی جگہ آنسو کے رتھ بجھواؤ گے
عربی انگلش اور اردو میں اسکول کی بچیوں نے بہت اچھی تقریں کیں۔لڑکوں اور چھوٹی بچیوں کے عربی رقص بہت عمدگی سے پیش کئے گئے جنہیں بہت پسند کیا گیاپاکستان اسلامیہ اسکول فجیرہ کی طرف سے امانی فتحی اور اظہار صالح کے سکھائے ہوئے رقص بہت پسند کئے گئے۔ جبکہ پاکستان کے علاقائی رقص مثلاًہو جمالو اوراون انگلش اسکول کی ٹیچرشازیہ امجد اور فروزینہ نے تیار کرائے۔بیناامتیاز نے کمپئرنگ کی ابوظبی میںصغیر جعفری کوتقریبات منعقد کرانے کا طویل تجربہ ہے یہاں فجیرہ میں مکرم علی مجاہد ،امتیاز احمد اورکیپٹن نوید اپنی بیگمات کے ساتھ ملکر یہ اہتمام کرتے ہیں۔مختصر وقت میں چند افراد نے تقریب کو کامیاب بنایا۔جسے انتظامیہ نے بہت پسند کیا ۔ سلطان ملیح (مدیر مرکز وزارہ الثقافہ و الشباب و المجتمع فی فجیرہ )اور ان کے ساتھی یواے ای ڈے پر پاکستانی طلباء کے ساتھ عربی کا مخصوص رقص کرتے رہے اس رنگا رنگ تقریب میں تمام شرکاء کا جوش وخروش قابلِ دید تھا۔ہر طرف رنگا رنگ جھنڈے لہراتے رہے ہم دعا کرتے ہیں کہ پاکستان و امارات کی دوستی ہمیشہ قائم رہے پاکستان اور یواے ای ہم سب کی دعاؤں میں شامل ہے

 

 

Blue bar

CLICK HERE TO GO BACK TO HOME PAGE