Urdu Manzil


Forum
Directory
Overseas Pakistani
 

پاکستان سوشل سنٹر شارجہ میں یو اے ای کا قومی دن منانے کے لئے تقریب

عید الوطنی کے سلسلے میں ہونے والی اس تقریب کی مہمان خصوصی بیگم قونصل جنرل پاکستان عالیہ امجدعلی شیر تھیں

مہمانِ اعزازی ڈاکٹر ابراہیم البلوشی تھے جبکہ شرین درانی نے تقریب کا اہتمام کیا

صبیحہ صبا اور صغیر جعفری نے امارات اور وطن کے حوالے سے کلام پیش کیا

مقررین نے پاک امارات دوستی کو سراہا۔ امارات کا امن و امان اور شانداار ترقی قابلِ تعریف ہے

شریف آفریدی نے کہا کہ ایسی تقریبات یکجہتی کے اظہار کا اچھا موقع فراہم کرتی ہیں   

شیریں درانی نے اس موقع پر کہا کہ  پا کستانی  خواتین اپنی اعلٰی صلاحیتوں کا اظہار کرکےخود کو منوانا جانتی ہیں

پاکستانی گلوکار ذاکر حسین کی گائیکی کو تقریب میں موجود خواتین و حضرات نے پسند کیا

عالیہ شیر صاحبہ ، منصورہ باجوہ صاحبہ اور شیریں درانی  نے امارات کے عید الوطنی کو منانے کی خوشی میں کیک کاٹا 

کوئز مقابلہ میں خواتین و حضرات کو اور ڈاکٹر ابراہیم البلوشی اور شریف آفریدی کو تحفے پیش کئے گئے

اس تقریب میں ممتاز خواتین و حضرات نے شرکت کی

 

Blue bar

CLICK HERE TO GO BACK TO HOME PAGE