Urdu Manzil


Forum

Directory

Overseas Pakistani

 

اسد بیگ

خواب آنکھوں میں مر گئے کیسے

اپنے ہونے سے ڈر گئے کیسے

آندھیوں میں گھرے ہوئے پنچھی

رات ہونے پہ گھر گئے کیسے

وہ جو اپنے ہیں ان کی عادت ہے

ذخم پوچھیں گے بھر گئے کیسے

پوچھتے ہو تو کیا بتاؤں تمہیں

جا بجا در بدر گئے کیسے

پاس آئے نہ حال ہی پوچھا

ہم سے یوں بے خبر گٗے کیسے

وہ تو دل سے اسد ہمارے تھے

ہم پہ الزام دھر گئے کیسے

اسد بیگ کی کتاب آنکھ لگتی نہیں سے انتخاب

 

Blue bar

CLICK HERE TO GO BACK TO HOME PAGE