Urdu Manzil


Forum

Directory

Overseas Pakistani

 

اسلام آباد میں ادبی نشست

گزشتہ دنوں معروف شاعرات ثروت ذہر اور تسنیم عابدی اسلام آباد تشریف لائیں تو ادبی تنظیم ذاویہ نے جو بہت عرصہ سے اردو ادب کی خدمت کر رہی ہے مقتدرہ قومی زبان اسلام آباد کے اشتراک سے ان کے اعززمیں نشست کا اہتما م کیا ۔تقریب کی نظامت صدرِ زاویہ محترم محبوب ظفر نے کی۔ تلاوتِ کلام پاک کے بعد معروف شاعرو مدیر علی محمد فرشی اورمعروف افسانہ نگار منشایاد نے شاعرات کو خوش آمدید کہا اور ان کے ادبی محااسن پر گفتگو کی اور ثروت ذہرا کے اس اد بی دور کو یا د کیا جب انہو ں نے وہا ں کے مشا عروں اور نشستو ں میں بھر پور شرکت کی اور انہیں جینون شا عرہ قرار دیا
تقریب کی صدارت چےئر مین مقتدرہ محترم افتخار عارف نے فرمائی۔
محترم آفتاب اقباللشمیم مہمانوں میں موجود تھے اسلام آبادو پنڈی کے نمایاں ادیب و شاعر اس تقریب کا حصہ تھے پھر
شعراء میں محترم افتخار عارف ،محترم آفتاب اقبال شمیم،محترم توصیف تبسم،محترمہ یاسمین حمید،محترم احسان اکبر،نصرت زیدی ،سرفراز شاہد ،قیوم طاہر،محبوب ظفر ،اختر عثمان،طارق نعیم،غظنفر ہاشمی،اصغر عابد، محمودہ غازیہ،تبسم اخلاق،اختررضا سلیمی ،عابدہ تقی اور نصرت مسعود شامل تھے۔ مہمان شاعرات سے کلام سننے کے بعدمحترم افتخار عارف نے صدارتی کلمات اور تازہ کلام سے نوازا اور محبوب ظفر نے محفل کا اختتام کا اعلان کیا۔

 

 

Blue bar

CLICK HERE TO GO BACK TO HOME PAGE