Urdu Manzil


Forum
Directory
Overseas Pakistani
 

مرتضیٰ برلاس

تم اک ایسے شخص کو پہچانتے ہو یا نہیں

جس کا چہرہ بولتا ہے اور لب گویا نہیں

صبح کو چہرے پہ تھے دو زخم آنکھوں کی جگہ

رات کچھ رونے کی خواہش تھی مگر رویا نہیں

پھیلتا جاتا ہےخود روسبزہ غم چار سو

کھیت وہ کاٹوں گا جو میں نے کبھی بویا نہیں

وہ بچھڑ کے اور بھی شدت سے یاد آنے لگا

میں نے جس کو کھو دیا دل نے اسے کھویا نہیں

خواب دیکھا تھا کوئی بچپن کی کچی نیند میں

دوستوں پھر آج تک میں چین سے سویا نہین

زینتِ ملبوس ہستی بڑھ گئی جس داغ سے

زندگی بھر میں نے پھر اس داغ کو دھویا نہیں

 

Blue bar

CLICK HERE TO GO BACK TO HOME PAGE