Urdu Manzil


Forum
Directory
Overseas Pakistani
 


تقریبِ اجراء ڈی وی ڈی
چودھواں عالمی فروغِ اردو ادب ایوارڈ و عالمی مشاعرہ ۲۰۱۰ء
 

 قطر۔شوکت علی نازؔ)
مجلس فروغِ اردو ادب دوحہ کے زیرِ اہتمام ۳!جون کو شیراٹن دوحہ میں منعقدہ چودھویں عالمی فروغِ اردو ادب ایوارڈ و عالمی مشاعرہ ۲۰۱۰ء
کی ڈی وی ڈی شائقینِ مشاعرہ کے لئے منظرِ عام پر آگئی ہے ، جس کی باقاعدہ رونمائی ۱۱!نومبرشام ۶بجے شیزان ہو ٹل میں تقریب کے مہمانِ خصوصی سفارتخانہ اسلامی جمہوریہ پاکستان کے کمیونٹی ویلفیئر اتاشی سیدمنصور عباس رضوی نے چیئر مین مجلس محمد عتیق اورصدر
شائقینِ فن شوکت علی نازؔکی ہمراہی میں فرمائی ۔تقریب کا آغاز تلاوتِ کلامِ پاک سے ہوا جس کی سعادت قاری عبدالرحمن فرید ندوی نے حاصل کی۔چیئر مین مجلس محمد عتیق نے اپنے استقبالیہ کلمات میںتمام معاونین ،حکومتِ قطرکی وزارتِ ثقافت و فنون والثرات کا اور ساتھی اراکین میںپروگرام مینیجرشوکت علی نازؔ ،سید فہیم الدین،جاوید ہمایوں،فرید ندوی،فرقان پرا چہ اورلیاقت ملک کا شکریہ ادا کیا اورمذکورہ بالا مشاعرہ کے کامیاب انعقاد پر مبارک باد پیش کی اور مجلس کے بانی ملک مصیب الرحمن (مرحوم)کی اردو ادب کے فروغ کے لئے کی جانے والی خدمات کو خصوصی طور پر سراہا ، ان کے لئے دعائے مغفرت فرمائی اور اُن کے لگائے ہوئے اس پودے کی آبیاری کا اعادہ کیا،تقریب کی خاص بات مشاعرہ کی ڈی وی ڈی میں شعراء کا منتخب کلام تھا جسے حاضرین نے خوب سراہا اور نہایت لطف اندوز ہوئے۔مہمانِ خصوصی نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے چیئر مین مجلس محمد عتیق اور انکے ساتھیوں کو مشاعرہ اور ڈی وی ڈی کے نہایت سلیقہ سے اجراء پر دل کی گہرائیوں سے مبارک باد پیش کی اور انہیں سفارتخانہ کی طرف سے ہر ممکن تعاون کا یقین دلایا اور فرمایا کہ میں آج یقین سے کہہ سکتا ہوںکہ
 اب دنیا بھر کے اردو مراکز میں دوحہ قطر ایک اہم مرکز ہے جہاں اردو کا سب بڑا ایوارڈ اور مشاعرہ منعقد ہو رہا ہے ۔ اس مختصرمگر بھر پور
 تقریب میں بورڈ آف پیٹرنز کے ممبران ،دیگر اراکینِ مجلس ، مختلف تنظیموں کے سربراہا ن اور دوحہ میںانڈین اور پاکستانی کمیونٹی کی سرکردہ شخصیات کی شرکت نے تقریب کے وقار میں مزیداضافہ کیا،چیئر مین مجلس محمد عتیق نے کمیونٹی ویلفیئر اتاشی سیدمنصور عباس رضوی کی خدمت میں ڈی وی ڈی کاسیٹ پیش کیا۔ نظامت کے فرائض راقم الحروف نے ادا کئے۔
 رپورٹ: شوکت علی نازؔ (صدر شائقین فن دوحہ ۔ قطر) ا

 

Blue bar

CLICK HERE TO GO BACK TO HOME PAGE