Urdu Manzil


Forum
Directory
Overseas Pakistani
 

پاکستان ایسو سی ایشن دبئی کی جانب سے

جید عالم ممتاز مفکر اور نامور شاعر ع ۔س ۔ مسلم کے اعزاز میں ایک شام

متحدہ عرب امارات میں مقیم پاکستانی یہاں کے قومی دن کو جوش و جذبے سے مناتے ہیں

صبیحہ صبا

ہمارے درمیان بعض شخصیتیں ایسی ہوتی ہیں جو اپنی خداداد صلاحیتوں کی وجہ سے زندگی کے اتنے گوشوں کو منور کرتی ہیں کہ بتانا مشکل ہو جاتا ہے کہ یہ صحافی ہیں شاعر ہیں ادیب ہیں دانشور ہیں مفکر ہیں محب وطن ہیں بہادر ہیں حب رسول سے سرشار نعت گو ہیں ۔ محبت کرنے والے شوہر ہیں یا اولاد کو شفقت بھری چھاؤں سے نوازنے والے یا۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔ ۱۹۲۲ میں پیدا ہونے والے ابو امتیاز ع ۔س ۔ مسلم میں مندرجہ بالا خوبیاں بیک وقت موجود ہیں۔انہیں خراجِ تحسین پیش کرنے کے لئے ہم تمام پاکستانی ادیب اور شاعرپاکستان ایسوسی ایشن میں جمع ہوئے یہ پروگرام عنایت الرحمٰن  جو پاکستان ایسوسی ایشن میں جنرل سیکرٹری کے فرائض انجام دے رہے ہیں کی ذاتی دلچسپی سے پیش کیا گیا انھوں نے پروگرام کی صدارت کے فرائض بھی انجام دئے۔تلاوت امام دین۔نعت کی سعادت تنویر

شیرازی کے حصے میں آئی۔ مقررین طاہر منیر طاہر،شیخ پرویز۔ظفرامر،حافظ عبدالکریم ، فرزانہ سحاب مرزا،کبیر خان ، پیرمحمد کیلاش،اقبال حیدر،وحیدالزمان قریشی، سردار خٹک ، عنایت الرحمان شامل تھے۔جناب ع۔س۔مسلم نے انتہائی مفید باتیں کیں ۔رب کریم کا شکر ادا کیا کہ جس نے اچھے کاموں کی توفیق دی۔پروگرام کی نظامت سید طالب حسین نےکی ۔آخر میں ع س مسلم نے دعا کرائی ہم عنایت الرحمان کو طویل عرصے بعد ادبی پروگرام پیش کرنے پر مباکباد پیش کرتے ہیں۔پاکستان ایسوسی ایشن دبئی لاکھوں پاکستانیوں کا نمائندہ ادارہ ہے اس ادارے کی تمام شعبوں میں ذیلی شاخیں(ونگز)موجود ہیں صرف ادبی ونگ موجود نہیں ہے ۔(اہل قلم جنہیں دنیا بھر میں کسی بھی قوم کا دماغ کہا جاتا ہے) امارات میں مقیم پاکستان کے تمام اہل قلم ادبی ونگ کا قیام چاہتے ہیں ۔تاکہ پاکستانی اہل قلم اپنے ادارے میں اپنی صلاحیتوں کا مظاہرہ کر سکیں  اور تواتر سے کامیاب ادبی پروگرام پیش کر سکیں ۔پاکستان ایسوسی ایشن دبئی کی انتظامیہ قونصلر جنرل اور سفیر پاکستان اس اہم مسئلے کی طرف توجہ فرمائیں۔ 

 

Blue bar

CLICK HERE TO GO BACK TO HOME PAGE