Urdu Manzil


Forum

Directory

Overseas Pakistani

 

سید صفدر حسین جعفری

ہم ذہن سے اترے ہوئے کاموں کی طرح ہیں

دیوار سے مٹتے ہوئے ناموں کی طرح ہیں

ہم لے کے عصا ہاتھ میں محراب کے اندر

لٹکے ہوئے بے سر کے عماموں کی طرح ہیں

اب اہل ضرورت بھی عدم لکھتے ہیں ہم کو

بازار میں گرتے ہوئے داموں کی طرح ہیں

بے مصرف ، و بےکار ہمیں لکھے گی دنیا

ہم لوگ کہ چھوڑے ہوئے کاموں کی طرح ہیں

ماضی کے اسامہ ہیں نہ ہم کل کے اوباما

شاعر ہیں محبت کے اماموں کی طرح ہیں

وہ ہم کو بلائے گاتو جانا ہی پڑے گا

ہم داورِ محشر کے غلاموں کی طرح ہیں

ہاتھوں سے نکل جائیں گے ہم لوگ بھی صفدر

جنگل میں اترتی ہوئی شاموں کی طرح ہیں

 

Blue bar

CLICK HERE TO GO BACK TO HOME PAGE