Urdu Manzil


Forum
Directory
Overseas Pakistani
 

نذرانہءعقیدت

محترم اظہار حیدر اور ان جیسی بے شمار شخصیات کے لئے جو صبح کا حوالہ ہیں

روز بزم ہستی میں

پھول جو کھلاتے تھے

خوشبوئیں لٹاتے تھے

رات دن محبت کے گیت گنگناتے تھے

تیرگی کے صحرا میں

روشنی اگاتے تھے

دل دیا جلاتے تھے

شب گزیدہ راہوں میں

آج وہ اجالا ہیں

صبح کا حوالہ ہیں

وہ نہیں ہیں لیکن ہیں

داستاں کی صورت میں

آسماں کی صورت میں

بیاد اظہار حیدر

 

Blue bar

CLICK HERE TO GO BACK TO HOME PAGE