Urdu Manzil


Forum
Directory
Overseas Pakistani
 

عیدالوطنی کے موقع پرجناب محمد توفیق حسین نے شاندار مشاعرے کا اہتمام کیا

مشاعرے کے صدر سید صغیر احمد جعفری جبکہ مہمانان خصوصی مصدق لاکھانی اور پیر محمد کیلاش تھے

ادب دوست شخصیت فرخ مراد نے مشاعرے کے انعقاد کے سلسلے میں معاونت کی

صبیحہ صبا

متحدہ عرب امارات کے قومی دن کو انتہائی شاندارطریقے سے منایا جاتا ہے لوگوں کا جوش و جذبہ دیدنی ہوتا ہے ایسے میں صاحبان ِذوق اپنے جذبوں کا اظہار اپنے ذوق کے مطابق کرتے ہیں ۔ادب نواز شخصیت جناب محمد توفیق حسین نے انتہائی کم وقت میں انتہائی عمدہ مشاعرے کا اہتمام کیا۔ جسے بے حد پسند کیا گیا۔ محمد توفیق حسین نے اعلان کیا کہ وہ ہر سال بڑے مشاعرے کے اہتمام کا ارادہ رکھتے ہیں۔مشاعرہ سفیر ادب اور بابائے تقریبات سید صغیر احمد جعفری کی صدارت میں منعقد ہواجو یو اے ای کی تمام ریاستوں میں مشاعرے منعقد کر چکے ہیں ۔مشاعرے کی نظامت اردومنزل کی مدیر اعلیٰ صبیحہ صبا  نے کی جواردو کے فروغ کے لئے دن رات کوشاں ہیں اردومنزل ایک جدید ویب سائٹ ہے جس میں تحریری تصویری اور بصری ادبی مواد موجود ہے اور صاحبان ِ ذوق کے لئے باعث تسکین ہے۔

مشاعرے کی معاونت فرخ مراد نے کی اور محمد توفیق حسین کو  مشاعرے کے انعقاد پر مبارک باد دی۔مشاعر ے کا آغاز نوجوان شاعر اویس اقبال کے کلام سے ہوا۔نئی نسل جو شاعری سے دور ہوتی جارہی ہے ۔ایسے میں اویس اقبال جیسے خوش فکر نوجوان شاعر کی آمد ہوا کا تازہ جھونکا ہےتہذیب عباس نے ترنم سے کلام پیش کیا ۔محمد توفیق حسین نے جو کلام پیش کیا اس میں اصلاحی پہلو نمایاں تھا۔۔اس مقام پر صبیحہ صبا نے کلام پیش کرکے مشاعرے کو آگے بڑھایا سید طالب حسین جو کرکٹ کے کھیل سے بھی دلچسپی رکھتے ہین انھوں نےتازہ کلام سنایا۔فرزانہ سحاب مرزا تین شعری مجموعوں کی شاعرہ ہیں طویل عرصے سے فن شاعری سے وابستہ ہیں اور ایک ادبی خاندان سے تعلق رکھتی ہیں انہوں نے اپنی شاعری سے مشاعرے کی رونق میں اضافہ کیا  ڈاکٹر ثروت زہرا ادبی حلقوں میں بے حد مقبول ہیں بنت حوا ہوں میں یہ  مرا جرم ہے اور پھر شاعری تو کڑا جرم ہے  جیسی نظموں کی خالق ہیں انہیں دنیا بھر کے عالمی مشاعروں میں مدعو کیا جاتا ہے جلتی ہوا کا گیت ان کی کتاب کا نام ہے مشاعرے میں ادب دوست شخصیت فرخ مراد نے اظہار خیال کرتے ہوئےمحمد توفیق حسین کو اتنی اچھی تقریب منعقد کرنے پر مبارکباد دی۔اور آئندہ بڑے مشاعروں کے انعقاد پر خوشی کا اظہار کیا  مشاعرے کے مہمان خصوصی مصدق لاکھانی کہنہ مشق شاعر ہیں اور بڑے شاعر کی حیثیت سے خود کو منوا چکے ہیں آخر میں سید صغیراحمد جعفری جو صدر محفل تھے انھوں نے مشاعرے کے آغاز میں حمد و نعت پیش کیں اور آخر میں یو اے ای کے بارے میں نظم پیش کی کیونکہ یواےای ڈے کے حوالے سے مشاعرہ منعقد کیا گیا تھاپھر انھوں نے مختصر صدارتی خطاب کے بعد شاعری پیش کی ،جناب محمد توفیق نے حاضرین کا شکریہ ادا کیا اور پرتکلف عشائے کا اہتمام کیا گیا تھا انتہا ئی خوبصورت ماحول میں اس مشاعرے کو بے حد پسند کیا گیا ہم محمد توفیق حسین اور ان کی بیگم عذرا حسین کو مبارکباد پیش کرتے ہیں      

 

Blue bar

CLICK HERE TO GO BACK TO HOME PAGE