Urdu Manzil


Forum
Directory
Overseas Pakistani
 

اعتبار ساجد

ویسا چاند نہ مانگو

نہیں یہ میرا چاند نہیں

اتنا دھندلا،اتنا ماند

میرا چاند؟

نہیں یہ میرا چاند نہیں

یہ تو کوئی پیتل کی تھالی

کسی نے یونہی کر کے خالی

دیواروں کے پار اچھالی

نہیں !یہ میرا چاند نہیں

اگر یہ میرا چاند ہے تو پھر شہر کی راتو

اس میں چرخہ کاتنے والی

بڑھیا کیوں موجود نہیں ہے

دائیں سے بائیں،اُوپر نیچے

اُڑنے والی

چڑیا کیوں موجود نہیں ہے

میرے ساتھ مرے بچپن میں

کھیلنے والی

گڑیا کیوں موجود نہیں ہے

 

Blue bar

CLICK HERE TO GO BACK TO HOME PAGE