Urdu Manzil


Forum
Directory
Overseas Pakistani
 

منظر ایوبی

کام وہ کر کے دکھائے ہیں مثالی ہم نے

دشمنوں کی بھی کوئی بات نہ ٹالی ہم نے

قتل کی جب تیرے تصدیق کرالی ہم نے

وار جانے نہ دیا کوئی بھی خالی ہم نے

اس سے پہلے کہ مکینوں میں کوئی پھوٹ پڑے

صحن کے بیچ میں دیوار اٹھالی ہم نے

جب کسی رات کوئی خواب ڈرونا دیکھا

تیری تصویر کلیجے سے لگا لی ہم نے

ہم سے پہلے بھی زمیں زادوں پہ اترے ہیں عذاب

زیست کیا اب کے بسر کی ہے نرالی ہم نے

 

Blue bar

CLICK HERE TO GO BACK TO HOME PAGE