Urdu Manzil


Forum
Directory
Overseas Pakistani
 

کراچی پریس کلب میں اورسیز پاکستانی اہل قلم  کے اعزاز میں مشاعرہ

متحدہ عرب امارات سے صبیحہ صبا ،صغیر جعفری سعودی عرب سے سہیل ثاقب ،انور انصاری  امریکہ سےفرح اقبال اورثروت ضحیٰ نے شرکت کی

اختر سعیدی ۔راشد نور اورفاضل جمیلی نے ایک عمدہ تقریب کا اہتمام کیا

ممتاز نقاد ادیب اور شاعرجازب قریشی نے بیرون ملک مقیم  نامورپاکستانی ادیبوں اور شاعروں کو خراج تحسین پیش کیا۔یہ پاکستانی بیرون ملک اپنے کام احسن طریقے سے انجام دینے کے علاوہ

ادب کی آبیاری بھی کر رہے ہیں۔ جانے پہچانے شاعر وں کی ابتداء ہم نے دیکھی ہے یہ یہاں سے خود کو منوا کر وہاں گئے۔اس لئے ہم ان کے نام اور کام سے واقف ہیں یہ لوگ اپنے مشاہدے اور

تجربوںکو نئی تازگی اور توانائی کے ساتھ ہم تک پہنچا رہے ہیں۔پاکستان کے لئے اچھا سوچتے ہیں اور اس کی بہتری کے لئےزرمبادلہ بھیج کر عملی طور پر پاکستان کی خدمت کر رہے ہیں،بیرون ملک رہ

کر ادب کے لئے کام کرنا کوئی آسان عمل نہیں ہے۔مشاعرے سننے کے لئے بھی لوگ گھنٹوں کی ڈرائیو کرکے مشاعروں کو کامیاب بناتے ہیں۔اور ادب دوستی کا ثبوت دیتے ہیں

شکاگو میں مقیم ثروت ضحیٰ نے کہاکہ جب ہم تخلیقی عمل سے گزرتے ہیں تو ہم پاکستان میں ہوتے ہیں۔پاکستانی ہونا ہمارے لئے فخر اور اعزاز کی بات ہے۔صحافی اور شاعر راشد نور نے نظامت کرتے ہوئےفرداََ فرداََ اہل قلم کا تعارف کرایا   اور پروگرام کو عمدگی سے آگے بڑھایا۔ تمام مہمانوں کو مہمانان اعزازی قرار دیا گیا۔مہمان خصوصی سعید الظفر نامور شاعر ہیں انھوں نے بھی اپنا کلام پیش کیا۔باذوق سامعین نےہر اچھے شعر پر دل کھو کر داد دی۔یو ںاختر سعیدی راشد نور اور جمیل فاضلی کی کوششوں سے ایک کامیاب ادبی تقریب منعقد ہوئی۔ہم اردومنزل کی جانب سے صحافتی فورم سے ادبی پروگرام پیش کرنے پر مبارک باد پیش کرتے ہیں

 

Blue bar

CLICK HERE TO GO BACK TO HOME PAGE