Urdu Manzil


Forum
Directory
Overseas Pakistani
 

 ملی نغمہ
 سدا رہے سر بلند پرچم ، رہے نگارِ وطن سلامت
 سدا ہو ارض ِ وطن مقدم ، رہے وقار ِ وطن سلامت
 مِلا ہے ہم کو یہ دیس جب سے ، جہاں کا نقشہ حسیں ہو ا ہے
 عیاں تھے پہلے کئی ستارے ، یہ اُن میں اِک مہ جبیں ہوا ہے
 مدد ، اخوت ، وفا ، محبت ، ہو درس امن و مفاہمت کا
 یقین ، صبر و رضا ، سخاوت ، پیام ہر سُو ہو عافیت کا
 کلیسا ، کعبہ کی لاج رکھنا ، حفیظ دَیر و حرم کے ہونا
 کبھی نہ فرقوں کی نذر ہونا ، کبھی نہ ذاتوں کے بیج بونا
 نئی ایجادوں کے دَور دیکھے ، ترقیوں سے نہال دھرتی
 نئے ہوں دریافتوں کے ہالے ، کبھی نہ دیکھے زوال دھرتی
 سدا ہو سرحد پہ عزم قائم ، محاذ پر ہو وفا ہماری
 فساد ، خوف و ہراس ہر جا ، اِنہیں جو ٹالے ، دعا ہماری
 سلام اُن کو کہ جن کا شیوہ ہے جاں نثاری ، وفا شعاری
 سلام قائد کو جن کے دم سے ، عظیم تر ہے فضا ہماری
 ہے پاک ارض ِ وطن کی مٹی ، دعا میں شامل یہ ذکر رکھنا
 ہمیشہ ماضی ہو ذہن و دل میں ، ہمیشہ فردا کی فکر رکھنا

پریا   تابیتا

اسسٹنٹ پروفیسر ، شعبۂ اردو

 

Blue bar

CLICK HERE TO GO BACK TO HOME PAGE