Urdu Manzil


Forum
Directory
Overseas Pakistani
 

محمد سبکتگین صبا 

کوئی نہ اُس کی گرد کو پُہچا کہ ہے تمام
شبیٌر کا مُقام ہے شبیٌر کا مُقام 

تربیتِ      پیمبرِ  اسلام کا ثمر
مولا علی کے علم و ہدایت کا اک پیام

دریائے لطُف و مہر ہے اپنوں کے واسطے
اور دُشمنوں کی صف کو ہے شمشیر۔بے نیام

باطل کے سامنےنہ جھُکا سر،بھلے کٹا
اپنے ہی قاتلوں سے لیا کیسا انتقام

آئے تھے کس خلوُص سے،یہ جانتے ہوُئے
حرص و ہوّس کا راہ میں پھیلا ہوُا ہے دام

شدت کی بھوُک پیاس تھی، گرمی بلا کی تھی
صحرا میں جان دینے کا اللہ رے اہتمام

قُربانی۔حُسین سے ملتا ہے یہ سبق
سودا نہ کر اصوُل پر جاں دے دے تشنہ کام

گرنےنہیں جو دے کبھی سچائی کا علم
دوزخ کی آگ اُس پہ مرے رب نے کی حرام

جو بھی ہوُا شہید وہی ہو گیا امر
الٌلہ کے کلام میں کس کو بھلا کلام

کربل کی خاک میں جو یہ خوُشبوُ لہُو کی ہے
آتی ہے اب بھی ہر طرف،آتی ہے صبُح و شام

ہے کربلا کے سارے شہیدوں پہ فضل۔رٌب
اے کربلا کہ شیر، صبا کا بھی ہے سلام

 
 

Blue bar

CLICK HERE TO GO BACK TO HOME PAGE