Urdu Manzil


Forum
Directory
Overseas Pakistani
 

 

 

صغیر احمد جعفری

مفکرِ پاکستان ، شاعر، مشرق ، حکیم الا مت علامہ محمد اقبال کی یاد میں

پاکستان ایسوسی ایشن دبئی میں اردو منزل کے تعاون سے عظیم الشان مشاعرے میں ممتاز شاعروں ، ادیبوں ، دانشوروں ، صحافیوں کےعلاوہ علامہ محمد اقبال کے شیدائی خواتین و حضرات اور نوجوانوں نے بھی بھرپور انداز میں شرکت کی اور ، اپنے مقالات ، اشعار اور اظہارِ خیال کے ذریعے اس اہم ادبی تقریب کو کامیاب بنایا۔

علامہ اقبال نے اپنی بہترین شاعری کے ذریعے قوم میں زندگی کی جو لہر دوڑائی اس کابطور خاص ذکر کیا گیاجن احباب نے ان کی تعلیمات پر روشنی ڈالی ان میں صغیر احمد جعفری ( شاعر،ادیب ، ایڈیٹر اردو منزل ، ناظمِ اعلیٰ مشاعرہ) ، طارق رحمان ، طاہر زیدی (جوائنٹ سکرٹری اور سوشیل سکرٹری پاکستان ایسوسی ایشن) ، علامہ ابوالامتیاز ع س مسلم (ممتاز ادیب،شاعر،دانشور)، زینت لاکھانی (ادیبہ ، ماہرِ تعلیم ، شاعرہ) ، مسرت حسین (صدرِ مشاعرہ ، چیئر مین پاکستان ایجوکیشن اکیڈمی) ، ظہور الاسلام جاوید (تقریب کے مہمانِ خصوصی ، ممتاز شاعر اور منتظمِ اعلیٰ عالمی مشاعرے) ، سعید آغا (تقریب کے دوسرے دور کے صدرِ مشاعرہ،پاکستان سے تشریف لائے ہوئے ہمارے مہمان ممتاز شاعر) ، عبداللطیف (چیئر مین ادبی کمیٹی) اور ہمارے مہمانانِ اعزازی سحرتاب رومانی ، فقیر سائیں ، فرحیں خالد شامل تھے۔

اس مشاعرے میں جن شعراء ، ادباء اور دانشوروں نے حصۃ لیا ان کے اسمائے گرامی یہ

ابوالامتیاز ع س مسلم ، مسرت حسین ، ظہور السلام جاوید ، سعید آغا ، سید صغیر احمد جعفری ، سحرتاب رومانی ، زینت لاکھانی ، منظور ک حسرت ، طارق رحمان ، طاہر حسین زیدی ، عبدالطیف ، یعقوب عنقا ، فقیر سائیں ، امجد اقبال امجد ، آصف رشید اسجد ، فرحین خالد ، محی الدین غازی ، محمد اکرام اکرم ، ڈاکٹر اکرم شہزاد ۔

صغیر احمد جعفری ، طارق رحمان اور طاہر زیدی نے شعراء ، ادباء اور تمام خواتین و حضرات کا شکریہ ادا کیا

صغیر جعفری ، ظہور جاوید اور احباب نے ادبی و ثقافتی تقریبات کے سلسلے میں پاکستان ایسوسی ایشن ، طارق رحمان اور طاہر زیدی کے تعاون کو سراہا ۔

اردومنزل کی روح رواں اور جانی پہچانی شاعرہ صبیحہ صبا آجکل پاکستان میں ہیں حسیب اعجازعاشر نے عمدہ تصاویر بنائیں

 

 

 

 

 

Blue bar

CLICK HERE TO GO BACK TO HOME PAGE