Urdu Manzil


Forum
Directory
Overseas Pakistani

 

 

 تقریب ِاعتراف ِکمال

جناب صغیر احمد جعفری کی  اعزاز میں انڈس یونیورسٹی کے ادبی فورم اورمیٹرو 1 ٹی وی ادبی فورم کے اشتراک سے تقریب اعتراف کمال منعقد کی گئی۔جس کی صدارت  نامور صحافی ادیب و شاعر جناب محمود شام نے کی۔جنا  ب صغیر جعفری پیشے کے اعتبار سےانجینئر ہیں ۔ اردوادب سے محبت کرنے والوں میں ان کا نام بہت نمایاں ہے ۔ پردیس میں میں اردو ادب کی شمع روشن کرنا اوراس کام کو برسوں تک جاری رکھنا ان کا کمال ٹھہرا صغیر احمد جعفری کے اسی کمال کا اعتراف انڈس یونیورسٹی اور میٹرو 1 ٹی وی نے ایک خوبصورت تقریب میں کیا۔ صغیر جعفری صاحب  کو گولڈ میڈل شیلڈ اور توصیفی سند پیش کی گئیَ  مقررین نے صغیر صاحب کی ادبی خدمات کو سراہااور اظہار خیال کرتے ہوئے کہا  کہ کسی فرد کی  زندگی میں اعتراف کمال کرنا بہت بڑی بات یہ ان اداروں کی نیک نامی اور بڑائی کا باعث بھی ہے صغیر جعفری کا شعری مجموعہ خوابوں سے رشتہ ٹوٹ جائے گا،، کے نام سے شائع ہو چکا ہے

 

 

 

 

 

Blue bar

CLICK HERE TO GO BACK TO HOME PAGE