Urdu Manzil


Forum
Directory
Overseas Pakistani
 

امارات کے 38ویں قومی دن پر عشائیہ گیت اور غزل

پاکستان ویمنزفورم دبئی کی ایک اور شاندار تقریب

  تقریب پاکستانی کمیونٹی کی طرف سے میزبان ملک کو خراج تحسین پیش کرنے کے لئے منعقد کی گئی

تحریر :صبیحہ صبا

پاکستان ویمنز فورم دبئی نے گذشتہ کئی سالوں سے ان تھک محنت کرکے انسانوں کی فلاح و بہبود کے بے شمارکام کئے امارات میں مقیم خواتین پاکستان ویمنزفورم کی کار کردگی سے بے حد مطمئن ہیں کیونکہ ناہید نفیس اور ان کی ساتھی خواتین پاکستان ایمبیسی اور قونصلیٹ کے تعاون سے انتہائی باوقار طریقے سے خواتین کی سر بلندی کے لئے جدو جہد کر رہی ہیں دیگر ممالک کی خواتین بھی ان کی کارکردگی کو رشک کی نظرسے دیکھتی ہیں اور اعتراف کرتی ہیں کہ جس معیار کے پروگرام یہاں پیش کئے جارہے ہیںایسے پروگرام دبئی میں کسی اور ملک کی خواتین کے فورم سے پیش نہیں کیے جا رہے یہ عمل قابلِ ستائش ہے پاکستانی خواتین زندگی کے ہر شعبے میں پیش پیش رہتی ہیں بیس پچیس ملکوں کی خواتین کو ایک جگہ جمع کرنااوراپنے حسنِ سلوک سے انہیں متاثر کرنا دوسرے ملکوں کے لوگوں کو پاکستانیوں کا روشن رخ دکھانا ۔ہمیں فخر ہے کہ بیشتر پاکستانی دردمند ،ہمدرد اور دوسروں کے دکھ درد میں شامل ہونے والے لوگ ہیں ۔مولاناعبدالستار ایدھی کا کہناہے کہ پاکستانی قوم چیرٹی کے معاملات میں بہت فراخ دل ہے اور سب سے آگے ہے۔ پاکستان ویمنزفورم دبئی کی کاوشوں کا اصل مقصد بھی دکھی لوگوں کے کام آنا ہے اس سال ریڈ کریسنٹ سے ملکر اور ان کے تعاون اور اجازت سے دبئی میں چیرٹی کی ایک تنظیم

(Dubai Autism Center)

کے لئے بیس ہزار درھم ڈونیٹ کرنے کی مہم جاری ہے یہ ایک بڑی خدمت ہے ہم انہیں خراجِ تحسین پیش کرتے ہیں جذبہ حب الوطنی سے سرشاربے لوث خدمت کو زندگی میں ہمیشہ پذیرائی ملتی ہے یہ خواتین مختلف اداروں اور ضرورت مندخاندانوں کی مدد میں پیش پیش رہتی ہیں۔پاکستان اور امارات کی دوستی انمول ہے امارات کا قومی دن منانے کا مقصد بھی دونوں ملکوں کے درمیان یگانگت اور دوستی کی جو فضا قائم ہے اس کا برملا اعتراف کرنا ہے میزبان ملک امارات نے امن و سکون کا ماحول فراہم کیا تو پاکستانی بھی اس ملک کی تعمیر و ترقی میں دن رات کوشاں رہے لاکھوں پاکستانی خاندان روزگار کے سلسلے میں یہاں آئے اور یہیں کے ہو رہے یہاں کی خوشیوں کو پاکستانی جوش وخروش سے مناتے ہیں پاکستان ویمنزفورم کے زیر اہتمام جو تقریبات منعقد کی جاتیں ہیں اس سے آپ سب واقف ہیں کبھی مشاعرے ادبی نشستیں کبھی مذاکرے اورکبھی کوکری شوز،عید ملن ،چاندرات ،صحت وتندرستی پر لیکچر ۔مذہبی پروگرام کبھی مقبول سنگرز کے کنسٹرٹ ،گذشتہ تین سال سے یواے ای کے قومی دن پر کنسٹرٹ کرایا جا رہا ہے موسیقی کے پروگرام میں بھی ایک خاص معیار کو مدنظر رکھا جاتا ہے ایسے فن کاروں کو بلایا جاتا ہے جو شاعری اور سرتال کے ساتھ انصاف کر سکیں۔ویسے بھی ہمارے فنکاروں نے فنِ موسیقی میں جو معیار قائم کیا ہے وہ قابلِ تعریف ہے پچھلے سال مہنازبیگم اور استاد حامد علی خان نے سماں باندھا تھا تو اس برس فریحہ پرویز اورمحمد علی شہکی نے اپنے فن کا شاندار مظاہرہ کیا۔فریحہ پرویز نوجوان نسل کی پسندیدہ گلوکارہ ہیں انھوں نے اپنے فن کے مختلف رنگ پیش کئے محمد علی شہکی کے عروج کا ایک اور دور تھا لیکن اس تقریب میں بھی انھوں نے خوب رنگ جمایا ناہید نفیس کے بقول پاکستانی آرٹسٹوں کو بلانے کا ایک مقصد یہ بھی ہے کہ پاکستانی کمیونٹی کو گھر کا سا ماحول فراہم کیا جائے اس مقصد میں وہ کامیاب رہیں ۔یہ تقریب فائیو اسٹار ہوٹل میں منعقد کی گئی تھی یو اے ای کے 38ویںقومی دن کو شاندار طریقے سے منایا گیاپاکستان ویمنز فورم کی یہ تقریب بھی تمام پاکستانی کمیونٹی کی طرف سے میزبان ملک کو خراج تحسین پیش کرنے کے لئے منائی گئی قونصل جنرل امجد علی شیر مہمان خصوصی تھے ان کی بیگم عالیہ امجد بھی ان کے ساتھ تھیںانھوں خواتین کی کاوشوں کو سراہا اور اس جذبے اور مقصد کی تعریف کی جو ان مثبت سرگرمیوں کے پیچھے کارفرما ہے صحت مند جذبے ہمیشہ مثبت نتائج لاتے ہیںناہید نفیس اور ان کی ساتھی خواتین مبارک باد کی مستحق ہیں ہمیں فخر ہے کہ وہ جن نیک مقاصد کو لے کر آگے بڑھ رہی ہیں اور پاکستانی خواتین کی صلاحیتوں کو اجاگر کرنے اورپاکستان کے روشن رخ دکھانے میں کوشاں ہیںہم ان کی کامیابیوں کے لئے دعاگو ہیں

 

Blue bar

CLICK HERE TO GO BACK TO HOME PAGE