|
سلام زہے قسمت سعادت مل گئی ہے حسینی غم کی عزت مل گئی ہے حسینی اشک دامن میں بھرے ہیں مجھے دولت ہی دولت مل گئی ہے قیادت تین سو تیرہ کی پائی بہتر کی رفاقت مل گئی ہے خوشا ابنِ علی کی بادشاہی انہیں دل پہ حکومت مل گئی ہے مرے گھر کی تو اے شام غریباں تری صورت سے صورت مل گئی ہے حسینی غم پہ مرنے کے صلے میں مجھے جینے کی مہلت مل گئی ہے در ودیوار میرے سرخرو ہیں لہو رونے کی قیمت مل گئی ہے ہوا ہے رابطہ سجدے میں ثاقب محبت سے محبت مل گئی ہے آصف ثاقب |