|
میٹرو ون ٹی وی کی بزم شاعری عمیرہ عزیز میٹرو ون ٹی وی کا پروگرام بزم شاعری 8 ماہ بند رہنے کے بعد دوبارہ نئی آب وتاب سے شروع کیا گیا ہے۔نئی نسل کی شاعرہ محترمہ عنبرین حسیب عنبر اس پروگرام کی میزبان ہیں۔ عنبرین حسیب عنبر ایک باصلاحیت اورپر اعتماد میزنان ثابت ہو رہی ہیں کیونکہ سحر انصاری کی صاحب زادی ہونے کے باعث ادب سے ان کا گہرا تعلق ہے۔اس سلسلے میں پہلا انٹرویو محترمہ صبیحہ صبا کا ٹیلی کاسٹ ہوا صبیحہ صبا صاحبہ کا انٹر ویو اس لحاظ سے اہم تھا کہ شاعری کے علاوہ اردومنزل ان کی اہم شناخت ہے۔اردومنزل سنجیدہ ادب کو فروغ دینے میں پیش پیش ہے۔ادبی حلقوں میں اردومنزل کی مقبولیت ہی اس کی اصل کامیابی ہے۔محترمہ صبیحہ صبا نے اپنے طویل ادبی سفر کے بارے میں سوالات کے جوابات دئے اور اپنی چاروں کتابوں لفظوں کا شہر ، تری صدا آئی لفظ بنے تصویر اور تخیّل سے اپنا خوبصورت کلام سنایا۔ جسے ناظرین نے بےحد پسند کیا ۔
|