|
انعام گوالیاری پیوموسم ہے رندو وا ہیں میخانے محمّد کے مئے عرفاں سے ہیں لبریز پیمانےمحمّد کے بسر یوں زندگی کرتے ہیں دیوانےمحمّد کے کہ دل میں یاد ہے لب پر ہیں افسانے محمّد کے لقب اللہ نے جب رحمتُ للعالمیں بخشا یگانے ہو گئے جتنے تھے بیگانے محمّد کے دو عالم کے جمال وحسن و رعنائی کو کیا دیکھیں کہ محو اپنے ہی عالم میں ہیں دیوانے محمّد کے مد ینہ ،کربلا ،بغداد اور اجمیر کے قرباں نہ جانے اور بھی کتنے ہیں پیمانے محمّد کے |