|
لطف اللہ خان کی آڈیولائبریری میں ظہرانہ اور شعر و شاعری حمیرا رحمٰن نے امریکہ سے صبیحہ صبا اور صغیر جعفری نے متحدہ عرب امارات سے شرکت کی حمیرا رحمٰن کافی عرصے سے امریکہ میں مقیم ہیں۔وہ شاعری کے علاوہ ادبی سرگرمیوں میں بھرپور حصہ لیتی ہیں۔صبیحہ صبا اور صغیر جعفری کی شاعری، ادبی سرگرمیوں، اردو کے فروغ کے لئے ان کی خدمات اور اردومنزل سے آپ سب واقف ہیں۔ ڈاکٹر فاطمہ حسن شاعرہ، ادیبہ ، نقاد اور دانشور ہیں انھوں نے دلچسپ نظامت کی۔ممتازشاعرہ فہمیدہ ریاض کی کتاب کا دوسرا ایڈیشن تیاری کے آخری مراحل میں ہے ۔مولانا روم کی شاعری پر ان کے کام کو بے حد سراہا جا رہا ہے۔انھوں نے خوبصورت ترنم سے مولانا روم کا فارسی کلام اور اس کا منظوم تر جمہ پیش کیا۔حاضرین نے دل کھول کر داد دی۔ شرکاء محفل کے نام حسب ذیل ہیں مشتاق احمد یوسفی،ان کی صاحبزادی،ڈاکٹراسلم فرخی،بیگم تاج اسلم فرخی،ڈاکٹرآصف فرخی،،بیگم آصف فرخی،بیگم و احمد شاہ ،حمیرارحمٰن ان کی صاحبزادی نسم الرحمٰن بیگم والیاس احمد فاطمہ حسن شوکت زیدی صبیحہ صبا صغیر جعفری بیگم و لطف اللہ خان
لطف اللہ خان
مشتاق احمد یوسفی
اسلم فرخی
فہمیدہ ریاض
بیگم لطف اللہ خان
آصف فرخی
شوکت زیدی
احمد شاہ مشتاق احمد یوسفی سید صغیر احمد جعفری اسلم فرخی
حمیرا رحمان
الیا س ، بیگم الیا س ، حمیرا رحمان
ڈاکٹر فاطمہ حسن مشتاق احمد یوسفی صبیحہ صبا اسلم فرخی
ڈاکٹر فا طمہ حسن ، مشتا ق احمد یو سفی ، صبیحہ صبا
صغیر احمد جعفری ، نسیم الر حمان ، لطفاللہ خان ۔ احمد شاہ
|