Urdu Manzil


Forum
Directory
Overseas Pakistani
 

کراچی پریس کلب کا سالانہ مشاعرہ

ممتاز شاعرہ فہمیدہ ریاض نے صدارت کی جبکہ شہلا رضا(قائم مقام گورنر)مہمان خصوصی تھیں

فہمیدہ ریاض کی خواہش پر شاعرات نے غزلوں کے ساتھ نظمیںبھی پیش کی

خواتین کے اس مشاعرے میں یواے ای سے صبیحہ صبا ثروت زہرا اور تسنیم عابدی نے شرکت کی

مہمان شاعرہ ثروت زہرا نے مشاعرے کی نظامت کرتے ہوئے اپنا کلام پیش کیا

ایک عورت ہوں میں یہ مرا جرم ہے

اور پھر شاعری تو کڑا جرم ہے

سلمٰی ریاض    ضبط غم مجھ کو نہ کردے کہیں پاگل اب کے

وہ جو بچھڑا ہے تو پھیلا نہیں کاجل اب کے

سحر علی 

فقط اتنا کہا نا    ہمیں تم    سے   محبت   ہے

ہماری جان لوگے کیا ذرا سی بات کے پیچھے

ریحانہ احسان

دل کو ہر ایک طرح بیتاب دیکھتے ہیں

اس کی گلی سے جب بھی مہتاب دیکھتے ہیں

حمیرا راحت

 پلک پہ ٹھہرے ہوئے اشک سے کہا میں نے

ہر ایک درد کی تشہیر تھوڑی ہوتی ہے

حجاب عباسی

اسیر کر کے کہہ دیا کہ بال و پر میں دم نہیں

در قفس جو کھولتے تو پھر اڑان دیکھتے

تسنیم عابدی

کوئی کیا بتائے کہ زیست میں نہ کشش رہی نہ مزہ رہا

جو گزر گیا وہ شباب تھا جو بکھر گیا وہ خیال تھا

ریحانہ روحی

آئی دنیا سمجھ تو پھر میں نے

پرس میں رکھ لی موڑ کر دنیا

نسیم نازش

اب ہمیں تیری تمنا نہیں ہے

آنکھ کو ذوقِ تماشہ نہیں ہے

صبیحہ صبا

خیر کی فصل اگا کر اسے پکنے کے لئے

اک توکل پہ میں بیٹھوں ہوں کسانوں کی طرح

فاطمہ حسن

 

                         شہلا رضا(قائم مقام گورنر)نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اہل قلم اور اہل دانش کی یہ محفلیں ہمارے لئے مشعل راہ ہیں۔ایسی محفلیں ظالموں کے ظلم کا جواب ہیں

ہم پرورشِ لوح و قلم کرتے رہیں گے

فہمیدہ ریاض نےشہلا رضا(قائم مقام گورنر)کی حیثیت مشاعرے میں شرکت پر خوشی کا اظہار کیا

اور پھر پریس کلب سے وابستہ اپنی یادوں کو دہرایا۔پھر انھوں نے اپنی نئی اور پرانی نظمیں پیش کیں

صبیحہ صبا               شہلا رضا              فاطمہ حسن     اور فہمیدہ ریاض 

ریحانہ روحی حجاب عباسی ریحانہ احسان  سلمٰٰی ریاض ،حمیری راحت صبیحہ صبا شہلا رضا۔،فاطمہ حسن اور فہمیدہ ریاض

سلمٰٰی ریاض

سحر علی

ریحانہ احسان

پروین حیدر

حمیرا راحت

صبیحہ صبا

ریحانہ روحی

نسیم نازش

ثروت زہرا

تسنیم عابدی

فاطمہ حسن

حجاب عباسی

حمیرہ راحت

سلمٰی ریاض

سحر علی

راشد نور     سید صغیر جعفری        جاوید سرور       عرفان علی خان 

پروین حیدر

نسیم نازش

فہمیدہ ریاض

 

Blue bar

CLICK HERE TO GO BACK TO HOME PAGE