Urdu Manzil


Forum
Directory
Overseas Pakistani
 

Pakistan Women’s Forum

دبئی میں پاکستان ویمن ز فورم کے زیر اہتما م کھانے بنانے کا بین الاقوامی میلہ

دنیا بھر کی نمائندہ خواتین نے نہ صرف اچھے کھانے بنائے بلکہ بہترین طریقے سے پیش کئے

تقریب میں شریک 500سے زیادہ ملکی اورغیرملکی خواتین نے پروگرام کو بے حد پسند کیا

تحریر۔صبیحہ صبا

مہمانِ خصوصی شیخہ ہند عبدالعزیز القاسمی، مہمانِ اعزازی کیپٹن عالیہ،اسپیشل گیسٹ شیخہ حنا القاسمی۔میڈم مریم بہنام،بیگم سفیرپاکستان سلمٰی جونیجو ،بیگم قونصل جنرل عالیہ امجدعلی
 

دبئی میں پاکستان ویمنز فورم کے زیر اہتمام ایک شاندار تقریب منعقد ہوئی جس میں پاکستانی خواتین نے اپنی تنظیمی صلاحیتوں کا لوہا منوالیا۔تقریب میں جشن کا سماں تھامختلف ملکوں کی خواتین کو ایک جگہ جمع کر دیا گیا۔پانچ ستارے والے ہوٹل میںموجود خواتین تالیاں بجا کر اپنی پسنددیدگی کا اظہار کرتی رہیںخوشیاں منانا،لوگوں میںمل بیٹھنا ،خوش گوار ماحول میں وقت گزارنا ہر کسی کو اچھا لگتا ہے یہ سب کچھ اگرپردیس میںمل جائے تو کیا کہنے،ایسے میں تو اپنے ملک کا نام اپنے ملک کے پرچم کا ذکرآتے ہی دل خوش ہو جاتا ہے۔کہنے کو تو یہ کھانا پکانے کا مقابلہ تھا مگرتقریب کو کامیاب اور دلچسپ بنانے کے لئے اسے رنگا رنگ پروگراموں سے سجایا گیا تھاتقریب میں مہمان خواتین انواع واقسام کے کھانے گھروں سے تیار کر کے لائیں تھیں کھانا بنانے کا ہنر تو ہر عورت جانتی ہے لیکن وہاں پیش کرنے کا قرینہ اور سلیقہ بھی دیکھا گیاخواتین نے عمدگی سے کھانے پیش کئے جن سے پتہ چل رہا تھا کہ انسان میں چھپا ہوا آرٹسٹ اپنے اظہار کے لئے موقع کی تلاش میںہوتا ہے۔معززخواتین اورہوٹل کے شیف حضرات نے منصفی کامشکل فرض ادا کیا۔جیتنے والی خواتین کو تالیوں کی گونج میں قیمتی انعامات دئیے گئے پاکستان کے خوبصورت ملبوسات کی نمائش کی گئی ۔تقریب میں پاکستانی ثقافت کی بہترین نمائندگی کی گئی میں نے تقریب میں ناہید نفیس کو بہت خوش ہوتے اور خوشی مناتے دیکھا۔وہ خوش کیوں نہ ہوں اتنی اچھی اور کامیاب تقریب میں شرکت کرکے سب پاکستانی

 خواتین بھی خوش تھیں کیونکہ یہ اس سے قبل بھی اس طرح کی بیشمار تقریبات منعقد کر چکی ہیں۔اس سال کی خاص بات یہ ہے کہ اتنے ملکوں کی اتنی اہم خواتین کوایک جگہ جمع کرنے کی کوشش نجی یا سفارتی سطح پر کسی پاکستانی نے تو کیا کسی دوسرے ملک کی خواتین نے بھی نہیں کی یہ پاکستانی ویمن فورم دبئی کا کارنامہ ہے ان کی کاوشین قابل ذکر ہیں ہم اردومنزل کی طرف پاکستان ویمنزفورم کو مبارکباد دیتے ہیں۔پاکستانی ویمن زفورم کی کمیٹی میں ڈاکٹر زیبا علی،فاخرہ عبدالقدوس ،سنبل خالد،شیریںعمران، فریدہ شبیر،راحیلہ ظہیر، عابدہ قریشی ،سیماعثمان ا ور ناہید سلیم شامل ہیں اسٹیج پر معزز مہمانوں کو گلدستے پیش کئے گئے بعدازاں ان کی تواضع ہائی ٹی سے کی گئی۔

 تقریب میں شریک ملکوں اور علاقوں کے نام حسبِ ذیل ہیں۔

بنگلہ دیش ۔مصر،۔امارات بزنس کونسل،۔برطانیہ،گجراتی کیمونٹی،۔انڈیا،۔انڈین کلب، انڈین ایسوسی ا یشن ،۔انڈونیشیا،۔عراق،۔ایران،۔اردن،۔کوریا،۔کینیا،۔لبنان،۔ملیشیا،فلسطین، فلپاین،۔

رشی،۔سیریا،۔ ،۔سوڈان۔۔تونس۔۔ترکی،۔متحدہ عرب امارات،۔تامل لیڈیز ایسوسی ایشن،عربین ریسورس تامل فاونڈیشن،۔شارجہ ،عجمان،فجیرہ اور ابو ظبی کے مہمان،پاکستان ایمبیسی اور قونصلیٹ کے معزز مہمان۔اتنی خوبصورت تقریب سجانے پر ناہید اور انکی ساتھی خواتین بجا طور پر دلی مبارک باد کی مستحق ہیںجن قونصل جزنلزکی بیگمات نے تقریب میں شرکت کی ان کے نام حسب ذیل ہیںانڈیا سے ڈاکٹرسروج تھاپا ،اٹلی سے لیوجن گیللی ، انڈونیشیا سے ریتنو دارالسلام ، سوڈان سے عزا عبدو متوالی ، ملیشیا سے سارہ البکری ڈیوڈسن ، عراق سے باسمہ ، ترکی سے گل یاسین ، فلن سے جیکن ، شام سے حنا ، روس سے لاریسا ، بلغاریہ سے روزی ، رومانیہ سے سیمو نا جبریل ، فلسطین سے نعیمہ احمد ، چین سے زینگ ، تونس سے عفاف اڈنانی ، کینیا سے امانہ پرنجا ، یمن سے عاصمہ ، برازیل سے مریم المدفا ، دیگر اہم شخصیا ت عیسی المدفا ، ریما الشرفا ، عاشہ عبدالرحمان ، ندا جابر

نتائج مقابلہ

 پہلا انعام ۔بنگلہ دیش دوسراانعام۔انڈونیشیا ۔تیسرا انعام ۔ملیشیا

دوسرا انعام۔بنگلہ دیش تیسرا انعام۔ انڈیا

میٹھی ڈشیں۔پہلا انعام۔بنگلہ دیش ۔دوسرا انعام انڈیا ۔تیسرا انعام۔انڈیا

 

Blue bar

CLICK HERE TO GO BACK TO HOME PAGE