Urdu Manzil


Forum
Directory
Overseas Pakistani
 

سید صغیر احمد جعفری

فرحت پروین کے فکر و فن کی نذر

مجلّہ جشنِ فرحت سے انتخاب

اپنے فن میں منفرد اور اپنے فن میں   باکمال

وہ جو دنیا کو جگا   دیں وہ  اٹھاتی   ہیں  سوال

شوق ہے ان کو بہت  کہ وہ    سنواریں  زندگی

الجھنوں کو ختم کر دیں ختم کر دیں سارے جال

خواہش ان کی یہ بھی ہے دکھ دور ہوں انسان کے

درد مندی   کا  ہے جذبہ ان کے دل میں بے مثال

منجمد   صندل کا جنگل    یا کوئی ان کی کتاب

ہر سطر تاثیر سے پُر دیدہ زیب  و خوش جمال

کانچ کی چٹان میں اک فکر و فن کا ہے عروج

اک اچھوتی سوچ ان کی     پر معانی  ہے خیال

ان کی خواہش   خاتمہ   ہو  جبر   کا اور ظلم کا

بے حسی کے سارے جذبے ان کو رکھیں پر ملال

 

Blue bar

CLICK HERE TO GO BACK TO HOME PAGE