Urdu Manzil


Forum
Directory
Overseas Pakistani
 

کراچی میں اسپیشل ایونٹس کمیٹی  اور ادبی کمیٹی آرٹس کونسل آف پاکستان کے زیر اہتمام

Urdu Manzil.com

کی ساتویں سالگرہ

تقریب کی صدارت ممتاز شاعر، دانشوراور ارٹس کونسل کی ادبی کمیٹی کے چیرمین پروفیسر سحر انصاری نے کی۔ عبد المجید ابدانی ،اختر شاہ ہاشمی سرور جاوید،عقیل عباس جعفری،صغیر احمد جعفری نے خطاب کیا۔صبیحہ صبا جنہوں نے بر وقت اس ویب سائٹ کی ضرورت کو محسوس کیا اور ذاتی دلچسپی لیکر اسے عروج تک پہنچایا۔آج اردومنزل دنیا بھر میں اپنی پہچان بنا چکی ہے۔تمام مقررین نے  صبیحہ صبا کوخراج تحسین پیش کیا ۔صبیحہ صبا جو خاموشی سے کام کرنے پر یقین رکھتی ہیں انھوں نے اس تقریب میں  اپنی شاعری پیش کی اور بھرپور داد حاصل کی انھوں نے منتظین  اور مقررین کا شکریہ ادا کیا  سہیل احمد چیئرمین اسپیشل ایونٹس کمیٹی نے تقریب کی نظامت کی اعزازالدین شاہ نے آرٹس کونسل کی دونوں کمیٹیوں کی جانب سے تمام شرکاء کا شکریہ ادا گی۔اردومنزل کی ساتویں سالگرہ کے اس موقع پر کیک کاٹا گیا صغیر احمد جعفری جو امارات میں تقریبات کرانے میں اپنا ایک نام اور پہچان رکھتے ہیں  انھوں نے میڈیا خاص طور پر دھوم ٹی وی چینل کا شکریہ ادا کیا

 

Blue bar

CLICK HERE TO GO BACK TO HOME PAGE