Urdu Manzil


Forum

Directory

Overseas Pakistani

 

اٹلی میں تین روزہ اردو ادبی سمینار اور مشاعرے اور سوئیٹرزلینڈ کا یادگار مشاعرہ


جیم فے غوری


مغربی دینا میں اردو ادب و زبان کو فروغ دینے اور اردو لکھنے ،پڑھنے اور بولنے والو ں میں بین لاقوامی طو پرامن و یکجہتی

 اور ہم آہنگی پیدا کرنے کے لئے عالمی سطح پر مجلسِ مسیحی مُصنفین جنوبی ایشیا (اٹلی) نے بہ اشتراک حلقہِ اربِ ذوق(اٹلی)

مجلسِ اقلیتی مُصنفین جنوبی ایشیا (اٹلی) اور حلقہِ ادب و ثقافت(اٹلی)جولائی 21سے28 2010 کو جناب جیم فے غوری کی سرپرستی

اور جناب حیدر قریشی کے مفید مشوروں سے عالمی سطح پر اپنی نوعیت کا انفرادی اور منفرد اردو ادبی سمینار اور مشاعرے

اور سوئیٹرزلینڈمیں یادگار مشاعرہ کا اہتمام ہوا.جس میں عالمی سطح پر معروف و مشہور شعراء و ادباء ، دانشوروں اور مفکرین نے شرکت کی.

 اٹلی میں پاکستان کے کونسلیٹ جنرل (میلان) جناب طارق ضمیر اور فیڈنسا شہر کے سٹی میئر جناب جوزپئے چیری نے اس سمینار اور پاکستان ڈے

 میں شرکت فرما کر اسے یادگار بنا دیا. پاکستان سے ایوب خاور، عزیزہ خاور، زاہرہ خاور، عاشی مریم، امریکہ سے ڈاکٹر افضال فردوس،

 ڈاکٹر افتخار نسیم افتی. اور فرحت پروین، برطانیہ سے ڈاکٹر رضیہ اسماعیل، ماہ جبین غزل انصاری، تسنیم حسن،جرمنی سے بشری ملک،

 پروفیسر ڈاکٹر جمال ملک ا ور خرابی صحت کی وجہ سے حیدر قریشی شرکت نہ فرما سکے، ہالینڈ سے پرویز اقبال اور اٹلی سے جیم فے غوری،ملک نصیر

 احمد،صوفی اشرف،الیاس مہر،امجد فاروق، افق جعفری ، فوزیہ علی کھر،رضا شاہ ،محمد شریف چیمہ اور ڈاکٹ�آاصف کی شرکت اور میلان اٹلی اور

 سویئٹرزلینڈ کے پر وقار مشاعروں نے سمینار کو ایک تاریخی دستاویز میں تبدیل کر دیا

.
سمینار کا پہلا دن: دوپہر دو بجے ڈاکٹر افضال فردو س اور ڈاکٹر افتخار نسیم افتی ؔ کی دعا سے شروع ہوا، فیڈنسا شہر کے سٹی میئر

 جوزیئے چیری کو خوش آمدید کہا گیا اور دونوں ممالک کے قومی ترانے بجائے گئے اس کے بعدسمینار کے آگنائزر اور حلقہِ اربِ ذوق(اٹلی)

کے بانی رکن جیم فے غوری نے تمام شرکاء کو خوش آمدیدکہا اورابتدئیہ پڑھا.دوسری نشست جو نثری نشست پر مشتمل تھی کا آغاز سہ پہرتین بجے ہوا

.جس کی صدارت ڈاکٹر رضیہ اسماعیل نے کی. اور مہمانانِ گرامی بشری ملک اور فرحت پروین نے کی.جبکہ نظامت کے فرائض مہ جبین غزل انصاری

 نے انجام دیئے.اور پڑھنے والوں میں بشری ملک،رضیہ اسماعیل،ڈاکٹر افضال فردوس، ڈاکٹر افتخار نسیم افتی ؔ اور فرحت پروین، تسنیم حسن ،پرویز اقبال ،

 جیم فے غوری اورملک نصیر احمد شامل تھی
دوسری نشست ڈاکٹر افضال فردوس کے ساتھ ایک پروقار شام تھی. جس میں صاحبِ شام کے علاوہ بطورِ صدر ڈاکٹر افتخار نسیم افتیؔ اور

 مہمان خصوصی پروفیسر ڈاکٹر جمال ملک تھے اور نظامت کے فرائض پرویز اقبال نے انجام دیئے.مضامین پڑھنے والوں میں جیم فے غوری،

پرویز اقبال،ڈاکٹر افتخار نسیم افتی ،ڈاکٹر رضیہ اسماعیل اور پروفیسر ڈاکٹر جمال ملک شامل تھے.اس نشست کے آخر میں ڈاکٹر افضال فردوس سے

ان کا بپت سا کلام سنا گیا.
سمینار کا دوسرادن: دوپہر دو بجے شروع ہوا.جو مذاکرہ پر مشتمل تھا، جس کا موضوع تھا(مغربی دنیا میں اردو کی صورت حال) اس مذاکرہ

کی صدارت ڈاکٹر افضال فردوس نے کی اور مہمانانِ گرامی تھے پروفیسر ڈاکٹر جمال ملک، فرحت پروین اور ڈاکٹر افتخار نسیم افتیؔ

اور اسٹیج سکرٹری بشری ملک تھیں.جن حضرات نے مقالات پڑھے ان کے اسمِ گرامی تھے.۱ٹلی میں اردو کی صورت حال کے موضوع پر

جیم فے غوری نے مقالہ پڑھا. ہالینڈمیں اردو کی صورت حال پر پرویز اقبال،برطانیہ میں اردو کی صورت حال پر تسنیم حسن،جرمنی میں

 اردو کی صورت حال پر بشری ملک،برطانیہ میں نسائی ادب کی صورت حال پر رضیہ اسماعیل،مغربی دنیا میں اردو کی صورت حال پر

 حیدر قریشی کا مقالہ پرویز اقبال نے پڑھا . ا مریکہ میں اردو کی صورت پرڈ اکٹر افتخار نسیم افتیؔ اورا مریکہ میں اردو ادب کی صورت پر

 مقالہ فرحت پروین نے پڑھا جبکہ عمومی اظہار خیال ڈاکٹر جمال ملک اور ایوب خاور نے کیا.
دوسری نشست شام چھ بجے محفل مشاعرہ میلان میں منعقد ہوئی.جس کی صدارت .ایوب خاور نے کی اور مہمانانِ گرامی ڈا کٹر افتخار نسیم افتیؔ

 اور ڈاکٹر افضال فردوس تھے.شرکاء مشاعرہ میں اہم نام یہ تھے.ڈاکٹر افضال فردوس، ڈاکٹر افتخار نسیم افتی ؔ اور فرحت پروین،

برطانیہ سے ڈاکٹر رضیہ اسماعیل، ماہ جبین غزل انصاری، تسنیم حسن،جرمنی سے بشری ملک، پروفیسر ڈاکٹر جمال ملک ،، ہالینڈ سے پرویز اقبال اور

 اٹلی سے جیم فے غوری،ملک نصیر احمد،صوفی اشرف،الیاس مہر،امجد فاروق، افق جعفری ، فوزیہ علی کھر،رضا شاہ ،محمد شریف چیمہ .
سمینار کا تیسرادن:حیدر قریشی کے ساتھ خاص نشست کے ساتھ شروع ہونا تھا مگر ان کا صحت کی وجہ سے ہسپتال میں داخل ہونے کی

وجہ سے سمینار میں شریک نہ ہو سکنے کی وجہ سے ان کی صحت یابی کی دعایءں کی گیءں اور جیم فے غوری نے ان کے بارے مضمون پڑھا

اور ایوب خاور، ڈاکٹر افضال فردوس، ڈاکٹر افتخار نسیم افتی ؔ اور فرحت پروین، برطانیہ سے ڈاکٹر رضیہ اسماعیل، ماہ جبین غزل انصاری،

 تسنیم حسن،جرمنی سے بشری ملک نے اظہار خیال کیا.
دوسری نشست میں ڈاکٹر افتخار نسیم افتی کے ساتھ شام تھی جس کی صدارت ایوب خاور نے کی اور مہمانانِ گرامی تھے ڈاکٹر افضال فردوس ،

 فرحت پروین اور ڈاکٹر رضیہ اسماعیل، اس نشست کی نظامت پرویز اقبال نے کی.جبکہ اظہار خیال کرنے والوں میں ڈاکٹر افضال فردوس، جیم فے غوری،

 بشری ملک اوررضیہ اسماعیل شامل تھے.
۲
اس دن کی دوسری نشست جشنِ آزادی پاکستان ۱۴ اگست کے حوالے سے تھی اس نشست کی صدارت کونسلیٹ جنرل پاکستان(میلان) جناب طارق ضمیر نے

کی.اور مہمانانِ گرامی تھے ڈاکٹر افضال فردوس، ڈاکٹر افتخار نسیم افتیؔ اور مہ جبین غزل انصاری ، جبکہ اس پروقار تقریب میں

 ماہر تعلیم عزیزہ خاور اور عاشی مریم نے اقلیتی ادب اور زاہرہ خاور نے نئی نسل اور اردو کی صورت حال پاکستان میں پر اظہارِ خیال کیا. آخر میں

 جیم فے غوری نے تمام شرکاء کا شکریہ اظہار تشکر کی صورت میں پیش کیا.
رات کے کھانے کے بعد ایک شام ایوب خاور کے نام کا اہتمام کیا گیا .جس کی صدارت افضال فردوس نے کی اور مہمانان گرامی ڈاکٹرافتخا ر نسیم اور

 عزیزہ خاور تھیں.شرکاشام میں افضال فردوس(امریکہ) ڈاکٹرافتخا ر نسیم (امریکہ) فرحت پروین (امریکہ)،ڈاکٹر رضیہ اسماعیل(انگلینڈ)،تسنیم حسن (انگلینڈ)

،محترمہ ماہ جبیں غزل انصاری(انگلینڈ) بشری ملک(جرمنی)اور جیم فے غوری نے اظہار خیال کیا رات گئے تک کلام شاعر بہ زبان شاعر سنا گیا.یہ

ایک یادگار شام تھی.
سمینار کا چوتھادن: سویئٹرزلینڈ کے شہر رافس میں محفل مشاعرہ تھی جو زیر صدارت جناب ایوب خاور(پاکستان) ہوا. اور مہمان خصوصی جناب

افضال فردوس (امریکہ)ڈاکٹرافتخا ر نسیم (امریکہ) تھے . ان کے ساتھ خاص مہمان ریورنڈ فادر ذکریا غوری اور ان کے بھائی الیاس غوری اور

 فیلکس غوری تھے. جبکہ حسب معمول نظامت کے فرائض پرویز اقبال (ہالینڈ) نے کی. شرکامشاعرہ میں افضال فردوس(امریکہ) ڈاکٹرافتخا ر نسیم (امریکہ)

 فرحت پروین (امریکہ)،ڈاکٹر رضیہ اسماعیل(انگلینڈ)،تسنیم حسن (انگلینڈ)،محترمہ ماہ جبیں غزل انصاری(انگلینڈ) بشری ملک(جرمنی)پرویز اقبال(ہالینڈ)

اور اٹلی سے ملک نصیر احمد اور جیم فے غوری ،رضا شاہ ،محمد شریف چیمہ
. سویئٹرزلینڈ میں دو دن ہمارے میزبان جناب مارٹن برون اور ان کی بیگم فلومینا برون تھیں. یہ مشاعرہ اور سویئٹرزلینڈ کی سیر صحافی اور شاعر

 جناب ریورنڈ فادر زکریاغوری (پاکستان )کی پچیس سالہ پریسٹ ہڈ شپ کے اعزاز کی تقریبات کے سلسلہ کی ایک کڑی تھی ۲۷ اور ۲۸ جولائی ۲۰۱۰ ؁ کو

اٹلین تاریخی مقامات کی سیر کرائی گئی .جس میں قابل ذکر رومیو جولیٹ کا گھر(۲) پانی پر آباد وینس شہر(۳) میلان شہر(۴)

 اور دینا کا عجوبہ پیسا ٹاور شامل تھے.

Urdu Adbi Seminar held in Ital and Switzerland on July 21 to 28 ,2010
 

 

 

Blue bar

CLICK HERE TO GO BACK TO HOME PAGE