Urdu Manzil


Forum
Directory
Overseas Pakistani
 

العین میں ایک گھریلو ادبی نشست

نامور شاعر اور ادیب اشرف شاد نے شام  افسانہ وغزل  کا اہتمام کیا
تحریر؛۔صبیحہ صبا
پاکستان اور بھارت کے ادبی منظر نامے میں تنقیدی اجلاس ادب کا ایک لازمی حصہ ہوتے ہیں جن میں تخلیق کار اپنی نگارشات تنقید کے لئے پیش کرتے ہیں اور حاضرین اس پر سیر حاصل اظہار خیال کرتے ہیںاس تنقید یا تعریف سے نئے لکھنے والوں کو اندازہ ہوجاتا ہے کہ اس کی تحریر کا کیا معیار ہے۔منجھے ہوئے معروف لکھنے والے بھی شوق سے اور اعتماد سے اپنی تحریریں تنقید کے لئے پیش کرتے ہیں لیکن ان کی پختہ تحریر کے آنگن میں اکثرداد و تحسین کی پھوارپڑتی ہے اس طرح براہ راست اپنے قارئین سے ان کارابطہ ہوجاتاہے شاعروں کو اظہار فن کا زیادہ موقع ملتا ہے لیکن یہاں نثر نگاروں کو یہ موقع نسبتاً کم ملتا ہے۔یہ بھی سننے میں آتا ہے کہ کہانی یا افسانہ پڑھنے کی چیز ہے سننے کی نہیں لیکن کہانی اچھی ہو توکہانی نگار ماحول کو اپنی گرفت میںلے لیتا ہے۔پردیس میں لکھنے والوں کو مختلف ماحول معاشرے میں رہتے ہوئے مختلف موضوعات سوجھتے ہیں
معروف ناول نگار ،شاعر اور صحافی اشرف شاد بھی کہانی کو اچھوتے انداز مین بیان کرنے کی قدرت رکھتے ہیں ان کے تین ناول صدرمحترم،وزیراعظم اور بے وطن انعام یافتہ ہیں ان کا ایک شعری مجموعہِ۔،،آمرے قریب آ،،شائع ہوچکے ہیں انگلش اور اردو کی کئی کتابیں زیر ترتیب ہیں۔ اشرف شاد اور ان کی بیگم پروفیسر ڈاکٹر کنیزفاطمہ شاہ نے ایک ادبی نشست منعقد کی اور بیشتر لکھنے والوں کو ایک جگہ جمع کرلیا۔جن میں مظفر حنفی ۔صبیحہ صبا،صغیر احمد جعفری، ڈاکٹر ثروت زہرا،پیر محمد،سحرتاب رومانی۔مصدق لاکھانی،عبدالستارشیفتہ، یعقوب عنقا۔فرزانہ سعید،صباحت عاصم واسطی۔عبدالرزاق راز،ظہورالالسلام جاویدمیزبان اشرف شادکنیزفاطمہ اور ان کے احباب۔سب سے پہلے اشرف شاد نے آسٹریلیا کے پس منظر میں لکھا ہوا پنا افسانہ تنقید کے لئے پیش کیا ۔امارات میں رہنے والوں نے اپنے مشاہدے کی روشنی میں افسانے پرگفتگو کی اشرف شاد نے بہت سی داد سمیٹی نشست کے پہلے دور کی صدارت پیر محمد نے کی نشست کا دوسرا دور مشاعرہ تھا جو مظفر حنفی کی صدارت میں شروع ہوا مشاعرے میں بہت اچھی شاعری سننے کو ملی جن شاعروں نے کلام پیش کرکے داد حاصل کی ان نام حسب ذیل ہیں۔مظفر حنفی ۔صبیحہ صبا،صغیر احمد جعفری، ڈاکٹر ثروت زہرا،پیر محمد،سحرتاب رومانی۔مصدق لاکھانی،عبدالستارشیفتہ،جی ڈی احمر، یعقوب عنقا۔فرزانہ سعید،صباحت عاصم واسطی۔عبدالرزاق راز،ظہورالالسلام جاویدمیزبان اشرف شاد اورکنیزفاطمہ

 

Blue bar

CLICK HERE TO GO BACK TO HOME PAGE