Urdu Manzil


Forum
Directory
Overseas Pakistani
 

آہنگِ خاص

ڈاکٹر انور سجاد

  ۔ 80کی  دہائی میں اپنی پختگی کا احساس دلانے والے شاعروں میں ایوب خاور سب سے نمایاں اور اہم نظر آتا ہے۔ بصری میڈیم سے گہرا تعلق ہونے کے باعث اس کی امیجری انتہائی بصری ہے اور جزئیات سے لب ریز، یعنی اس کی شاعری میں زندگی اپنی پوری باریکی اور تفصیل سے نظر آتی ہے اور یہی اس کے شعری ہنر کا امتیاز ہے اور یہی خاص طور پر اس کی نظم کا وصف بھی۔ ڈراما نگار ہونے کے باعث ایوب خاور کے ہاں اکثر مقامات پر ڈرامائی عناصر بھی اپنی مخصوص اور پوری توانائی سے اظہار پاتے ہیں۔ دعا، مون سُونی رقص کے کچھ منظر، اماوس، ایک منجمد و داعی لمحہ In the Absence of God اور In the Presence of God ایسی نظمیں، اس امر کی گواہ ہیں۔ مجھے اُس کے پہلے مجموعوں ’’تمہیں جانے کی جلدی تھی‘‘ اور ’’گلِ موسمِ خزاں‘‘ کے منظر ناموں نے بھی بہت متاثر کیا تھا۔ خاص طور پر جو تاریخی جبر کے شکنجے میں سسکتی، تڑپتی جمہوریت کے ناقابل فراموش نوحے اور رزمیے ہیں۔

اس مجموعے ’’بہت کچھ کھو گیا ہے‘‘ کی نظم ’’لاریب‘‘ میں جس انداز سے زندگی تاریخ و تہذیب کے آئینے میں دیکھی گئی ہے، Epicکی یاد دلاتی ہے۔

موسیقی سے گہری دل چسپی اور سرتال کے ادراک نے ایک خاص آہنگ سے بھی اس کی شاعری ہم کنار کی ہے۔ جس کی وجہ سے یہ مجموعہ خاص اہمیت اختیار کر گیا ہے۔ اسی لیے میں ایوب خاور کو اس کے ہم عصروں میں ایک غیر معمولی شاعر سمجھتا ہوں۔

 

Blue bar

CLICK HERE TO GO BACK TO HOME PAGE