Urdu Manzil


Forum

Directory

Overseas Pakistani

 

محمود غزنی

اگر چہ غیر کے قبضے میں گھر اپنا نہیں ہے

مری دانست میں یہ بھی ہنر اپنا نہیں ہے

پرندے جب تھکن سے چور ہوکر گر پڑے تو

کھلا ان پر، کیا ہے جو سفر اپنا نہیں ہے

مری بستی کے باسی اس قدر خاموش کیوں ہیں

تو کیا سولی پہ جو لٹکا ہے سر اپنا نہیں ہے

میں کہتا تھا مگر کوئی نہیں سنتا تھا میری

یہ جو کرسی نشیں ہے تاجور اپنا نہیں ہے

کھڑے ملبے پہ کچھ معصوم بچے سوچتے ہیں

تو کیا اب شہر بھر میں کوئی گھر اپنا نہیں ہے

فقیروں کی طرح پھرتے ہیں ہم کشکول لے کر

سمجھتے ہیں قبیلہ دربدر اپنا نہیں ہے

کریں گے اس کے ہراک حکم کی تعمیل غزنی

اگرچہ آسمان و بحر وبر اپنا نہیں ہے

 

Blue bar

CLICK HERE TO GO BACK TO HOME PAGE