Urdu Manzil


Forum

Directory

Overseas Pakistani

 

نجم الحسن رضوی

 اردو مزل کی سالگرہ

سالگرہ شادی کی ہو یا شادی کے نتیجے میں وجود میں آنے والے کسی مہمانِ عزیز کی ہمیشہ اچھی لگتی ہے۔ کیونکہ اس سے ہمت مرداں مدد خدا کے خوشگوار نتائج پر ایمان لانے کا موقع ملتا ہے۔اس لئے جب برادرمحترم صغیر جعفری اور انکی بیگم صبیحہ صبا نے اردومنزل کی سالگرہ کا مژدہ سنایا تو ہم نے فوراَاس میں شرکت کی حامی بھرلی۔ کیونکہ ہم ان کی شادی میں نہیں جا سکے تھے۔لہذا اس تقریب میں شریک ہوکے شادی کے بعد ان کے اس مشترکہ کارنامے کی داد دینے میں کوئی کوتاہی نہیں کرنا چاہتے تھے جسے سب اردومنزل کے نام سے جانتے ہیں ۔ مگر اصل میں اسے ان دونوں کی معنوی اولاد کہا جائے تو بہتر ہوگا

اگرچہ لکھنے پڑھنے کی نسبت ہم بھی کچھ کم اردو کے دلداہ ہ نہیںبھائی صغیر جعفری تو اردو کے ایسے بے لوث مجاہد ہیں جو اس کا علم نہ صرف اقوام متحدہ کے ایوان میں گاڑ چکے ہیں بلکہ اس کی سربلندی اور ترقی کے لئے آئے دن ساری دنیا میں اپنے بیانوں کے پھریرے اڑاتے رہتے ہیں۔

بہن صبیحہ صباکی اردو دوستی کا اندازہ بھی ہمیں اسی دن ہوگیا تھاجب وہ ہماری بھابھی بن کر وارد ہوئیں تھیں۔ہمیں یقین تھا کہ ان کی اجتماعی قوّت اردو کو فائدہ پہنچائے گی۔اگرچہ دوشاعروں کی شادی کا ایک یہ مطلب بھی نکالا جا سکتا ہے 

 

Blue bar

CLICK HERE TO GO BACK TO HOME PAGE