Urdu Manzil


Forum

Directory

Overseas Pakistani

 

ساہیوال میں وزیر مملکت برائے تعلیم غلام فرید کاٹھیا کی زیر صدارت صندل کا جنگل کی تقریبِ رونمائی

محترمہ انیس فاطمہ نے اردومنزل کے زیر اہتمام تقریب کا اہتمام کیا

فرحت پروین جیسی ممتاز افسانہ نگار سے ملاقات ہمارے لئے اثاثہ ہے ۔ مہرغلام فرید کاٹھیا

صبیحہ صبا کا تعلق ساہیوال سے ہے یہ ہمارے لئے اعزاز کی بات ہے۔ وزیر مملکت برائے تعلیم

شہر مجید امجد جو شہر ِ فکر و فن اور شہر آگہی بھی ہے یہاں فن کی پزیرائی کرنا معمول کی بات ہے محترمہ فرحت  ممتاز افسانہ نگار ،  شاعرہ اور ادب نواز شخصیت ہیں وہ محترمہ صبیحہ صبا کی دعوت پر ساہیوال تشریف لائیں جہاں ان کی نئی کتاب  صندل کاجنگل کی تقریب پزیرائی انتہائی پر وقار انداز میں منعقد کی گئی ۔محترمہ صبیحہ صبا نے فرحت پروین کا تعارف کراتے ہوئے بتا یاکہ یہ ایک ایسی شخصیت ہیں جن کے فن پر اسلام آباد کی ایک یونیورسٹی سے پی ایچ ڈی ہو چکی ہے یہ بھی خوشی کی بات ہے کہ اب زندہ اور موجو د ہستیوں پر تحقیقی کام کرنے کی اجازت مل چکی ہے ۔فرحت پروین کے اعزاز میں دبئی میں اردومنزل کے زیراہتمام جشنِ فرحت منعقد ہوچکا ہے جو کسی بھی ادیبہ یا شاعرہ کا  دنیائے ادب میں پہلا جشن تھا  فرحت پروین احمد ندیم قاسمی ایوارڈ کی بانی ڈائریکٹر ہیں ۔ ایوارڈز کا یہ سلسلہ  قاسمی صاحب کی زندگی میں جاری ہو گیا تھا یہ ایوارڈزہر سال شعری ۔ نثری اور تحقیقی کتابوں پر دئے جاتے ہیں۔ کتابوں پر پچاس پچاس ہزار کا کیش ایوارڈ دیا جاتا ہےکتابوں کے انتخاب کے سلسلے میں ایک کمیٹی تشکیل دی جاتی ہے  جن میں مشتاق احمد یوسفی جیسی ہستیاں بھی شامل ہوتی ہیں ۔رضا ء الحق صدیقی نے فرحت پروین کے افسانوں پر ایک عمدہ مضمون پیش کیا۔فرحت پروین سے ان کا افسانہ سنا گیا  ان کے بہت سے افسانے عالمی  ادب کے معیار پر پورے اترتے ہیں مہر غلام فریدکاٹھیا وزیر مملکت برائے تعلیم نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ ان کی کہانی سے ان کی تمام تخلیقی صلاحیتیں ظاہر ہو جاتی ہیں انہوں نے بر صغیر کے ماحول ، تاریخ اور مشرقی پاکستان کو فراموش نہیں کیا اور امریکہ میں رہتے ہوئےبھی اپنی تاریخی وابستگیوں کو نہیں بھولیں ۔ انھوں نے ایک نظریے کو جنم دیا۔اتنی بڑی ادیبہ سے ملنا ہمارے لئے اعزاز اور اثاثہ ہے انہوں نے صبیحہ صبا کا بھی شکریہ ادا کیا  اور کہا کہ صبیحہ صبا کا تعلق ساہیوال سے ہے  یہ فخر کی بات ہے صبیحہ کی وجہ سے ساہیوال کے ادبی حلقوں کی فرحت پروین سے ملاقات ممکن ہوئی ۔تقریب کے دوسرے دور میں مشاعرہ ہوا ساہیوال کے تمام نمائندہ شعرا ء نے شرکت کی اور اس تقریب کو یاد گار بنایا  

انیس فاطمہ فرحت پروین اور مہر غلام فرید کاٹھیا

صبیحہ صبا  فرحت پروین کوپھول پیش کرتے ہوئے

انیس فاطمہ اور فرھت پروین

مہر غلام فرید کاٹھیا  وزیر مملکت برائے تعلیم

رضا صدیقی فرحت پروین پرمضمون پیش کرتے ہوئے

متین ، نصیر احمر۔ نعیم نقوی

پروفیسرسید ریاض حسین اسلم سحاب

نصیر احمر

 

واصف سجاد

علی رضا

انیس فاطمہ

علی وارث

واصف سجاد

 

Blue bar

CLICK HERE TO GO BACK TO HOME PAGE