|
نذرانہءعقیدت محترم اظہار حیدر اور ان جیسی بے شمار شخصیات کے لئے جو صبح کا حوالہ ہیں روز بزم ہستی میں پھول جو کھلاتے تھے خوشبوئیں لٹاتے تھے رات دن محبت کے گیت گنگناتے تھے تیرگی کے صحرا میں روشنی اگاتے تھے دل دیا جلاتے تھے شب گزیدہ راہوں میں آج وہ اجالا ہیں صبح کا حوالہ ہیں وہ نہیں ہیں لیکن ہیں داستاں کی صورت میں آسماں کی صورت میں بیاد اظہار حیدر |