Urdu Manzil


Forum
Directory
Overseas Pakistani
 

رائٹرز فورم دبئی کے زیر اہتمام شام سخن

دبئی میں رائٹر زفورم کی خوبصورت شامِ سخن
 

ممتاز شاعرہ شاہدہ حسن کی صدارت میں مشاعرہ منعقد ہوا

صبیحہ صبا

دنیا بھر میںمتحدہ عرب امارات کا مشاعروں کے فروغ کے سلسلے میںبڑا نام ہے۔اردو زبان کے متوالے اس شمع کو برسوں سے روش کئے ہوئے ہیں وسیم احمد،سلیم جعفری، ڈاکٹر اظہرزیدی، صغیر احمد جعفری مستعان شریف ظہورالالسلام جاوید اورصلاح الدین وغیرہ  اپنی بساط کے مطابق مشاعروں کے فروغ کے سلسلے میں کام کرتے رہے ہیں۔آج بھی بہت سے  لوگ اس جدو جہد میں مصروف ہیں کام کرنے والوں کے نام کو تاریخ کا حصہ بننے سے کوئی نہیں روک سکتا۔رائٹرز فورم دبئی کے زیر اہتمام جس شام سخن 

 کا ذکر  کرنے میں جا رہی ہوں اس کے روح رواں معروف شاعرامجد اقبال امجد اوربابر عزیز بھٹی ہیں۔امجد اقبال امجدایک زودگو شاعر ہیں اپنے دوستوں کے حلقے میں مقبول ہیں سنجیدہ اور مزاحیہ شاعری کرتے ہیں۔انھوں نے دبئی میں نئے سال کا آغاز شامِ سخن سے کیا ۔شام سخن میں اچھی شاعری سننے کو ملی ۔ممتاز سینئر شاعرہ شاہدہ حسن کو کراچی سے بلایا گیا تھا شاہدہ حسن درس وتدریس سے وابستہ ہیں۔انتہائی سنجیدہ اور باوقار شخصیت کی مالک ہیں انھوں نے شاعری کے ہنر کو بھی سنجیدگی ہی سے اپنا یاہوا ہے۔پہلے بھی کئی بار امارات کے مشاعروں میں شرکت کر چکی ہیں شام سخن میں فکرانگیز شاعری شاہدہ حسن نے سنائی ۔اور سامعین نے دل کھول کر داد دی یہ مشاعرہ شاہدہ حسن کی صدارت میں منعقد ہوا۔امارات میں مقیم شاعر سامعین کے ساتھ بیٹھے تھے جبکہ پاکستان اور امریکہ سے آئے ہوئے شاعر اور شاعرات منتظمین کے ساتھ اسٹیج پر بیٹھے تھے تلاوت قرآن پاک سے محفل کا آغاز ہواثروت زہرا نے مشاعرے کی نظامت کی۔ارشد انجم اور حافظ زاہدعلی نے اپنے علاوہ بلے شاہ کا کلام بھی سنایااورداد سمیٹی۔ویسے تو مشاعروں میں کلام شاعربزبان شاعرکی روایت ہے ۔مقامی شاعروں میں مقصود احمد تبسم ،ثروت زہرا، انیلا کوثر ، سلیمان جازب ،امجد اقبال امجد ،سحرتاب رومانی ،شاہ زمان کوثر، سعید اقبال پسروری ۔فرزانہ سحاب مرزا،تسنیم عابدی مصدق لاکھانی،ظہورالسلام جاویداور ، صغیر احمد جعفری اورصبیحہ صبانے کلام سنایا ،ڈاکٹر امان اللہ خان امریکہ سے مشاعرے میں شرکت کے لئے آئے انھوں نے کینسر کی ریسرچ کے سلسلے میں بہت کام کیا ہے سابق صدر جارج بش کے مشیر رہ چکے ہیں۔اپنی ماں بولی میں شاعری کرتے ہیں پاکستان سے محبت ان کی پنجابی شاعری میں پورے کمال وجمال سے آئی ہے۔انھوں نے اپنی بچپن سے وابستہ یادوں کی اپنے لفظوں میں بہت اچھی تصویر کشی کی جسے بہت پسند کیا گیا اور ڈاکٹر امان اللہ دیر تک شاعری سناتے رہے۔پھر باری تھی وجدان کی ایڈیٹر صحافی کالم نگار،محقق،کمپیئر پی ٹی وی ڈاکٹر صغراصدف کی جنہوں نے اپنا اردواور پنجابی کا بہت ساکلام سنایا اور بے حد داد وصول کی ۔فرحت عباس شاہ نئی نسل کے مقبول شاعر ہیں۔غضب کا ترنم ،عمدہ شاعری اور دبئی کے سامعین فرحت عباس شاہ نے سماں باندھ دیا ان کی آمد سے پہلے نوائے وقت کے بیوروچیف سینئر صحافی طاہر منیر طاہر نے فرحت عباس کا تعارف کرایا مگر شاعر کا اصل تعارف تو اس کی شاعری یعنی آپ اپنا تعارف ہوا بہار کی ہے فرحت عباس کے بعد شاہدہ حسن تھیں ان کی عمدہ شاعری کے ساتھ ہی شام سخن اپنے اختتام کو پہنچی۔شام سخن اور اردومنزل کی ادبی تقریب بیاد اظہار حیدر میں ایک دن کا وقفہ تھا یہ دونوں تقاریب بہت کامیابی سے منعقد ہوئیں میں اردومنزل کی جانب سے منتظمین کو مبارکباد پیش کرتی ہوں

 

Blue bar

CLICK HERE TO GO BACK TO HOME PAGE