|
طاہر سعید ہارون پریت نیناں کجرا ڈال کے گوندھے اپنے کیس چنری لے کر سندری چلی پیا کے دیس چندر ماں کی چاندنی لائی ہے پیغام بن میں رستہ تاکتا رادھا تیرا شیام پیتم کو نہ دیکھتی کہیں نظر نہ لگ جائے آنکھیں موندے کامنی گھونگٹ نہیں اٹھائے گنتی موجیں ساجنا گوری آس لگائے جھرنا تیرے پیار کاجگ جگ بہتا جائے نیناں تیرے خواب ہیں من میں تیری جاپ سیاں تیرے پیار میں کھویا اپنا آپ کت جائے وہ کامنی کم سن ہے نادان بھول بھلیاں پیار کی رستے ہیں انجان گوری تیرے پیار کی من لاگے ہےآگ تو سنگم ہے کامنی تو ہے دیپک راگ آیا روٹھا رانجھنا جوگن تیرے دوار چھاپ تلک سب چھوڑ دے کر لے ہار سنگھار من کا تو باجنتری تو ہے میرا مان سر چھیڑا ہے پیار کا ٹوٹے نہ اب مان جب تک یہ سنسار ہے راہی ناری ساتھ نبھائیں میٹھے جھرنے پیار کےجگ جگ بہتے جائیں |