|
پاکستان ایسوسی ایشن دبئی کے زیراہتمام عید الوطنی کے حوالے سے شانداز ادبی تقریب پاکستانی اہل قلم نے قائد اعظم محمد علی جناح کی پاکستان کے حصول کے لئے عظیم جد وجہد اور یو اے ای کی شاندارترقی کے سلسلے میں امارات کے حکمرانوں کو زبردست خراج تحسین پیش کیا پاکستان کے اہل قلم مثبت اور تعمیری سوچ رکھتے ہیں عید الوطنی کو امارات میں ہر سال جوش و خروش سے منایا جاتا ہے۔ اس عظیم ملک کی حیرت انگیز ترقی اور امن و امان کی صورتحال کو دنیا بھر میں پسندیدگی کی نظر سے دیکھا جاتا ہے۔دسمبر بانیء پاکستان کی پیدائش کا مہینہ بھی ہے۔تمام اہل قلم نے دونوں موضوعات پر مقالے پڑھے اورشاعری کے ذریعے خراج تحسین پیش کیا۔تقریب کی صدارت ادب دوست شخصیت فضل لا شاری نے کی جبکہ ڈاکٹر ثروت زہرا مہمان ِ خصوصی تھیں۔نظامت صغیر احمد جعفری اور صبیحہ صبا نے کی جو اس پروگرام کے معاونین بھی تھے مقا لے پڑھنے والوں میں زینت لاکھانی،پروین لاشاری اور آغا پیر محمد کیلاش جبکہ مشاعرے میں صبیحہ صبا صغیر احمد جعفری،ثروت زہرا، فرزانہ سحاب مرزا۔شاہ زمان کوثر،سحرتاب رومانی اور تابش زیدی شامل تھے ٖ،صدارتی تقریر میں فضل لاشاری نےصبیحہ صبا اور صغیر احمد جعفری کی ادب کے سلسلے میں خدمات کو سراہا اس سے پہلے دیگرمقررین نے بھی صبیحہ صبا اور صغیر جعفری کی انتھک اور مسلسل کاوشوں کو سراہا۔یہ پروگرام پاکستان ایسوسی ایشن دبئی کے زیر اہتمام پیش کیا گیاجو لاکھوں پاکستانیوں کا نمائندہ ادارہ ہے۔حاضرین کے لئے عشائیہ صغیر جعفری کی جانب سے پیش کیا گیا
صبیحہ صبا دبئی میں سحر تاب رومانی کی کتاب گفتگو ہونے کے بعد کی رونمائی کر رہی ہیں
|