Urdu Manzil


Forum

Directory

Overseas Pakistani

 

پاکستان سوشل سنٹر شارجہ میں اردومنزل کے زیر اہتمام  مشاعرہ

پاکستانی قوم محب وطن اور قربانی کے جذبوں سے سرشار قوم ہے
مشاعرہ کی صدارت مصدق لاکھانی نے کی جبکہ مہمانان ِخصوصی ثروت زہرا اورماجد حسین تھے
صبیحہ صبا
 اگست(
1947) کے مہینے کو ہمارے بزرگوں نے دیکھا اور زندگی بھر اپنے تجربے اور قربانیوں کی داستانے دہراتے رہے خون آشامیوں کا ذکر اورہجرت کے تجربے کو بیان کرتے رہے ان قربانیوں کے بعد نئی صبح طلوع ہوئی ہمارا پیارا وطن دنیا کے نقشے پر نئی آن بان سے ابھرا۔اہل وطن نئے عزم و ہمت محنت اور مشقت سے ملک کو سنوارنے میں کامیاب ہوئے۔2010 میں اگست کا مہینہ ہم نے اور ہمارے بچوں نے دیکھا ہے ایک سیلاب بلا خیز نے آن واحد میں شہر اور بستیاں صفحہِ ہستی سے مٹا کر رکھ دیں دوکروڑ لوگ بے گھر بے در ہو گئے کسی نہ کسی طرح انسان تو کناروں تک آنے میں کامیاب ہو گئے مگر ان کی بستیاں خواب و خیال ہو کر رہ گئیںاب ہمیں کسی نہ کسی طرح ان سب کو دوبارہ آباد کرنا ہے وقت پھر سے قربانیوں کا تقاضہ کر رہا ہے ہمارے وطن عزیز پر جو بڑی افتاد پڑی ہے۔اس پرہم انشااللہ قابو پا لیں گے کیونکہ پاکستانی قوم محب وطن اور قربانی کے جذبوں سے سرشار قوم ہے۔تمام پاکستانی اپنی بساط اور ہمت کے مطابق اس آزمائش پر قابو پانے کی کوشش کر رہے ہیں۔ چھوٹے چھوٹے بچے بھی ایثار کی تصویر بن گئے۔پاکستانی قوم کے پاس ایک مضبوط ہتھیاران کے آنسو ہیں جو ماہ رمضان میں عبادات کے دوران اپنے رب کے حضورپیش کئے ۔وہ مالک اور خالق ہے اپنے فضل وکرم سے دنیا جہان کو پالنے والادنیا جہان کو سنبھالنے والاہے اوراپنے ان بے بس بندوں کو سنبھالے گاوہ میرے ملک پاکستان کوآفتوں سے ضرور محفوظ کرے گا۔ہمیں اپنے بے گھر بے در سیلاب زدہ بہن بھائیوں کی مدد کے لئے خود بھی فراخ دلی کا مظاہرہ کرنا چاہیے اور دوسروں کو بھی آمادہ کرتے رہناچاہیے۔پاکستانی انفرادی اور اجتمائی طور پر اس کار خیر میں مصروف ہیں یہ نیک عمل پوری دنیا میں جاری ہے اور جاری رہنا چاہیے ۔اردو منزل نے ماہ صیام میں پاکستان سوشل سنٹر میں ایک حمد نعت کے مشاعرے کا اہتمام کیا ۔ مشاعرے میں حمد ونعت اور دعائیہ نظمیں پیش کی گئیںصدارت نامور شاعرمصدق لاکھانی نے کی جنہوں نے عمدہ حمد و نعت پیش کی اور صدارتی تقریر میں بڑی دل سوزی سے دعا کی ۔ مہمانانِ خصوصی ڈاکٹر ثروت زہرا اورماجد حسین تھے۔افطار سے پہلے اور بعد میں مشاعرے کے دو دور ہوئے شاعروں نے حمد و نعت اور دعائیہ نظمیں سنا کر وطن سے محبت کا اظہار کیا عزیز چوہان نے اپنے پیغام میں حمد وثنا کی اس محفل کو سراہا اور وطن عزیز کی دوبارہ آباد کاری میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینے کے عزم کا اظہار کیا۔صبیحہ صبا ،صغیر جعفری اور پاکستان سوشل سنٹر کی طرف سلیمان جازب اور عبدالمجید نے سیلاب متاثرین کی کی زیادہ سے زیادہ مدد کی اپیل کی

 

 

Blue bar

CLICK HERE TO GO BACK TO HOME PAGE