|
عرب نژاد اردو شاعر ڈاکٹر زبیرفاروق نے ادبی نشست کا اہتمام کیا اردومنزل کے مہمان شاعر واجد ندیم نے نشست کی صدارت کی سید صغیر احمد جعفری مہمان خصوصی تھے دنیائے اردو کے جانے پہچانے شاعر متعدد ایوارڈ یافتہ کئی کتابوں کے مصنف ڈاکٹر زبیر فاروق نے ایک ادبی نشست کا اہتمام کیا پہلے دور میں شاعری اور دوسرے دور میں ڈاکٹر زبیر فاروق کی شاعری کو ساز و آواز سے سجایا گیا۔واجد ندیم کے مجموعہء کلام سخنِ دل نواز کے نام سے شائع ہو چکا ہے امریکہ سے شارجہ میں اپنے دوست صغیراحمد جعفری کے پاس پہنچے تو ان کے لئے یہ اہتمام کیا گیا یہ ایک بھر پور نشست تھی جس میں شاعروں نے جی بھر کے اپنا کلام سنایا۔نظامت معروف شاعر سحرتاب رومانی نے کی ۔صغیر جعفری نے واجد ندیم کا تعارف کرایاواجد ندیم تین کتابوں کے مصنف شکا گو میں مقیم ہیں شاعر اور افسانہ نگار ہیں صدر محفل واجد ندیم کے اشعار اگر تلاش کرو خال خال پاؤگے۔ اگر شمار کرو بے حساب ہیں ہم لوگ دن گذر جاتاہے احباب کی دل جوئی سے رات بڑھتی ہے تو پھر درد جواں ہوتا ہے سید صغیر جعفری ،سحر تاب رومانی ڈاکٹر زبیر فاروق ، ڈاکٹر یوسف حیات قریشی طلعت زیدی، مقصود احمد تبسم اسد الرحمٰن ظفر، ذکی جمالی ایوب قریشی نے کلام پیش کیا۔سید مسعود احمد،سید قادری۔ضمیرالدین ظہور احمدا ظہر زیدی ، ظفر اختر اور احباب نے شرکت کی
ڈاکٹر زبیر فاروق
واجد ندیم اپنا مجموعہء کلام سید صغیر احمد جعفری کو پیش کر رہے ہیں
ڈاکٹرزبیرفا روق " بیاض " کا زبیرفاروق نمبر سید صغیر جعفری ایڈیٹر اردو منزل کو پیش کر رہے ہیں ۔
اسد الرحمٰن ظفر
معروف نعت گو شاعر مقصود تبسم
زبیر فاروق ، ذکی جمالی
اسدالرحمان ظفر ، اظہر زیدی ، سید قادری
واجد ندیم ، صغیر احمد جعفری ، ظفر اختر
طلعت زیدی
واجد ندیم ، صغیر احمد جعفری
سحر تاب رومانی ، صغیر جعفری ، ظفر اختر ، ڈاکٹر اظہر زیدی ، سید مسعود احمد ، ضمیر الدین
ڈاکٹر زبیر فاروق ، واجد ندیم
واجد ندیم ، صغیر جعفری
ڈاکٹریو سف حیات قریشی
ڈاکٹر یوسف حیات قریشی ، واجد ندیم ، صغیر احمد جعفری ، ظفر اختر ، اسد الرحمان ظفر
ظہور احمد ایک غزل گا رہے ہیں |