|
ماہنامہ دنیائے ادب اور اسپیشل ایونٹس کمیٹی ، آرٹس کونسل کراچی کے زیر اہتمام مشاعرہ بیاد عزم بہزاد لیاقت علی عاصم صدرِ مشاعرہ صبیحہ صبا اور صغیر جعفری مہمانان خصوصی اورعذرا ، فرح اقبال مہمانان اعزازی سہیل احمد اور اوجِ کمال منتظمین جبکہ سلیمان صدیقی نے نظامت کی صبیحہ صبا کراچی میں ہردلعزیز شاعر عزم بہزاد کی یاد میں مشاعرہ منعقد ہوا۔جس کے روح رواں پروفیسر اوج کمال اور اسپیشل ایونٹس کمیٹی آرٹس کونسل کراچی کے چیرمین سہیل احمد تھے۔جہاں جہاں اردو کی بستیاں آباد ہیں ۔عزم بہزاد کی یاد میں دنیابھر میں تعزیتی اجلاس منعقد ہو رہے ہیں اور مشاعروں کا اہتمام کیا جا رہاہے۔اردومنزل نے بھی شارجہ میں تمام اہل قلم کو ایک جگہ جمع کیا۔یو اے ای میں موجود تمام احباب نے دعائے مغفرت کی ؕتعزیتی قرارداد پر دستخط کئے اورعزم بہزاد کو منظوم خراج تحسین پیش کیا اور تقاریر کیں ۔میں اور صغیر جعفری جب سے کراچی آئے ہیں یہ سلسلہ جاری و ساری ہے۔ بڑے شاعر اور ادیب سب کے ہوتے ہیں چاہے انھوں نے زندگی کسی بھی علاقے میں گذاری ہوؕؕ۔کراچی کا مشاعرہ ذرا مختلف نوعیت کا تھاؕ۔اوج کمال نے بے شمار نئے شعرا ء کو مشاعرے میں شامل کیا ؕ۔مشاعرے کا سب سے اہم حصّہ آخری حصّہ تھا جس میں عزم بہزاد کے قریبی دوست شعراء نے کلام کے ساتھ آنسوؤں کا نذرانہ بھی پیش کیا۔ممتاز شاعرہ شہناز نور سے یہ سلسلہ شروع ہوا اور آخر تک جاری رہا۔شعراء کرام کے اسمائے گرامی لیاقت علی عاصم ، صبیحہ صبا، صغیر احمد جعفری، سرور جاوید ، عذرا ، فرح اقبال ، عقیل عباس جعفری ، راشد نور ، ذکی عثمانی ، خالد معین ، سعید آغا ، رخسانہ صبا ، سلیم ناز ، جازب ضیائی ، چمن زیدی ، انور جاوید ہاشمی ، فاضل جمیلی ، فہیم شہناز کاظمی ، پروین حیدر ، عنبرین حسیب عنبر ، خالدہ عظمٰی ، حجاب عباسی ، سردار ہاشمی ، ثمینہ یاسمین ، عظیم حیدر ، سیما غزل ، کاشف علی ، شوکت علی ، آئرن پروین ، سلیمان نوید ، صاحبزادہ عتیق الرحمان ، قیصر منور ، م م مغل ، کامی شاہ ، عمران شمشاد ، گل افشاں ، علی زبیر ،سید رضا اختر ، ظہیر ، کاشی چوہان ، ناہید عزم ، ہدایت ساحر ، دلاور عباس ، نعیم صبیح ، عمیر علی انجم ، ماہ رخ ، علی با با
|