|
پارہ پارہ اورنصرت زہرا
میں سچ
کہوں گی مگر پھر بھی ہار جاؤں گی زیر تبصرہ
کتاب پروین شاکر کے فن او رسحرانگیز شخصیت بارے میں ہے
۔لوگوں کی کثیر
تعداد جس کی گرویدہ ہے
۔پروین کی وفات کے برسوں بعدبھی اس تعداد میں کوئی کمی واقع
نہیں ہوئی بلکہ اضافہ ہوا ہے۔نامور ادیبہ ، شاعرہ اور ٹی وی کی اینکر پرسن
نصرت زہرا نے پارہ پارہ کو محنت اور محبت سے لکھا ہے ۔نصرت سے میری ملاقات
تو صرف ایک بار ٹی وی کے ایک پروگرام بزمِ شاعری میں ہوئی مگر وہ تقریباً
نو سال سے اردومنزل کی وجہ سے رابطے میں ہیں کیونکہ ان کے افسانے ،ناول ،شاعری
انٹرویوز، اور مضامین اردومنزل میں شامل ہیں
۔نصرت زہرا اپنی تحریروں کے
ذریعے دادو تحسین حاصل کر چکی ہیں ا ب ان کا قابل قدر کارنامہ ان کی کتاب
پارہ پارہ ہے جوپروین شاکر کے فکرو فن ،یادوں اور سوانح حیات پر مشتمل
ہے۔یہ ان کا تحقیقی کام ہے پروین سے انہیں جو عقیدت ہے وہ ان کے ہر لفظ سے
ظاہر ہوتی ہے۔اس کتاب کی خاص بات یہ ہے کہ بہت اپنائیت سے لکھی گئی
ہے۔پروین کی بڑی بہن ڈاکٹر نسرین شاکر کو بھی کہنا پڑا کہ نصرت زہرا نے
پروین کی بکھری ہوئی سچی یادوں کو اپنی محبت کے رنگ میں ڈبو کر عوام کے
سامنے پیش کیا ہے پارہ پارہ ایک دلچسپ اور معلوماتی کتاب ہے۔معلومات بھی
پروین شاکر کے قریب ترین ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔جو پروین کے مداحوں کے
لئے انتہائی اہم ہیں۔ صبیحہ صبا اردومنزل |