|
شارجہ میں حلقہء ارباب ذوق کا اجلاس آغا پیر محمد اور ثروت زہرا نےتقریب کا اہتمام کیا دو دور ہوئے پہلے دور میں سحر تاب رومانی کی کتاب پر بھر پور گفتگو ہوئی دوسرا دور شعراء کرام کے حصّے میں آیا صبیحہ صبا گزرے سال کی آخری شام شارجہ میں دونامور لکھنے والوں نے اپنے گھر پر ایک ادبی محفل سجائی ۔آغا پیر محمد اور ثروت زہرا کی دعوت پر اہل قلم ایک جگہ جمع ہوئے سحر تاب رومانی کی کتاب گفتگو ہونے کے بعد پر بھرپور گفتگو ہوئی ۔ امارات میں مقیم اہل قلم نےسحرتاب رومانی کو ان کے شعری مجموعے کی اشاعت پر مبارک باد دی۔اور ان کے شعری مجموعے کو پسند کیا۔ آئینے کے روبرو ہونے کے بعد گفتگو کی گفتگو ہونے کے بعد دونوں عالم کا سفر ممکن ہوا مجھ میں اپنی جستجو ہونے کے بعد حلقہء ارباب ذوق کی روایت کے مطابق پہلا دور نثری دور تھا جس کی نظامت آغا پیر محمد نے کی۔ جبکہ دوسرے دورکی مقصود تبسم نے ۔صدارت نامور شاعر یعقوب تصور نے کی۔مہمان خصوصی سحر تاب رومانی مہمان اعزازی اشرف شاد اورطاہر منیر طاہر تھے۔اشرف شاد نامور ادیب اور شاعر ہیں۔طویل عرصے العین میں قیام کے بعد اسٹریلیا واپس جا رہے ہیں۔
|