Urdu Manzil


Forum
Directory
Overseas Pakistani
 

پاکستان سوشل سنٹر شارجہ میں ایک خوبصورت تقریب منعقد ہوئی


ماریہ طارق سومروکی صدارت میں منعقد ہونے والی اس تقریب کی مہمان خصوصی پریس قونصلرزاہدہ پروین تھیں


زینت لاکھانی نے کردار سازی کے موضوع پرہلکے پھلکے انداز میں فکر انگیزباتیں کیں۔شریں درانی نے تقریب کا اہتمام کیا
زبان کا گھاؤسب سے گہرا ہوتا ہے ۔جو آسانی سے نہیں بھرتا ہمیں ایک دوسرے کی دل آزاری سے گزیز کرنا چاہیے


انسانی فطرت بھی عجیب ہے ۔انسان کا رویہ ہمیشہ ایک جیسا نہیں ہوتا اس کے مزاج کی نرمی گرمی اس کے اخلاق کا پیمانہ گھٹتا بڑھتا رہتا ہے یہ انسانی فطرت ہے دلوں کے گدازاور نرمی کو قائم رکھنے کے لئے جو اخلاقی درس دیا گیا ہے جو اچھی باتیں بتائی گئی ہیں ان باتوں کو دہراتے رہنا چاہیے شریں درانی جو ایک سوشل ورکر ہیںاورفلاحی کاموں کے لئے کمر بستہ رہتی ہیں ۔انھوں نے خواتین کے لئے پاکستان سوشل سنٹر شارجہ میں ایک اچھی تقریب کا اہتمام کیا۔جس میں قونصل جنرل کی بیگم ماریہ طارق سومرو کو خوش آمدید کہنا تھا کچھ شاعری کچھ گفتگو کچھ مل بیٹھ کر عشائیے سے لطف اندوز ہونا تھا ماریہ طارق سومرو کے لئے پرجوش خیر مقدمی کلمات کہے گئے اور نیک خواہشات کااظہار کیا گیا ۔ صبیحہ صبا اورصغیر جعفری جہاں موجود ہوتے ہیں وہاں شعر وشاعری کا سلسلہ بھی چل پڑتا ہے صغیر جعفری نے حمد ونعت پیش کی صبیحہ صبا سے ان کا کلام سنا گیاسوشل سنٹر کے صدر چوہدری ظفر اقبال نے بھی ماریہ طارق سومروکو خوش آمدید کہا اور شریں درانی کی کوششوں کو سراہا۔زینت لاکھانی جو درس و تدریس کے شعبے سے وابستہ رہی ہیں من کا بن ان کی کتاب کا نام ہے انھوں نے دلچسپ انداز میں فکر انگیزگفتگو کی انھوں نے کہا کہ ہمیں دوسروں کو سننے اور برداشت کرنے کی قوت پیدا کرنی چاہیے ہمیں اپنی زبان اور لہجوں میں نرمی اور بہتری پیدا کرنی چاہیے کہونکہ زبان کا گھاؤسب سے گہرا ہوتا ہے جو آسانی سے نہیں بھرتا زینت لاکھانی نے ان تمام باتوں کا ذکر کیا جس سے انسانی اخلاق بہتر ہو سکتا ہے۔اصل میں ساری اخلاقی  قدریں ار اچھی باتیں سب کے علم میں ہیں لیکن ہمیں اچھی باتوں کو دہرانے کا حکم ہے ۔تاکہ ہمیں یاد آجائے کہ ہم کون ہیں اور ہمیں کیسے اچھے اخلاق کے لئے کہا گیا ہے۔ پریس قونصلر زاہدہ پروین نے اپنی تقریر میں سماجی آگہی خاص طور پر خواتین کے مسائل پر صحت اور تندرستی وسماجی شعور بلند کرنے کے لئے ایسی مزید تقریبات پر زور دیا۔شبینہ اسلام نے تقریر کرتے ہوتے کہا کہ برسوں پہلے مشکل وقت میں میڈم شریں نے میری مدد کی تھی اب میں اس پوزیشن میں ہوں کہ اپنے ہم وطنوں کی مدد کروں کوئی مشکل ہو ہم خواتین مدد کرنے کے لئے تیار ہیں شریں کی ایک اور ساتھی نجمہ نے اپنے بہت سے خوابوں اور بہت سی خواہشوں کا اظہار کیا وہ بہت سے فلاحی کام کرنا چاہتی ہیں شریں درانی نے کہا وہ شارجہ سنٹر میں خواتین کے لئے پروگرام ترتیب دیتی رہیں وہ پھر اسی سلسلے کو شروع کرنا چاہتی ہیں تاکہ وہ خواتین کے مسائل حل کرائیں اور ان کی
 صلاحیتوں کو اجاگر کرنے کام کریں صبیحہ صبا نے تقریب کی نظامت کی تلاوت قرآن مجید کی سعادت حافظ عظمت انصاری کے حصے میں آئی یوای ای میں مقیم نامور شاعرہ فرزانہ سحاب مرزا،سلیمان  چوہدری الیاس حافظ زاہد ،جازب سید سجادحسین،ملک خادم شاہین،مرزا ،اقبال،قاسم جان،فرح دیبا،سلمیٰ ملک ،نجمہ احسان،شاہدہ رانی،صبا صادق،ثمینہ اسلم نے پروگرام میں شرکت کی ۔خواتین نے اس تقریب کے انعقاد کو سراہا
تقریب میں میں قونصلر جنرل کی بیگم پریس قونصلر صدرپاکستان سوشل سنٹرجنرل سکریٹری،اور جائنٹ سکریٹری نے شرکت کی

 

Blue bar

CLICK HERE TO GO BACK TO HOME PAGE