Urdu Manzil


Forum
Directory
Overseas Pakistani
 

سحر تاب رومانی
 
  • رکھاہے جس نے نور کا درپن چراغ میں
    وہ خود بھی جلوہ ریز ہے روشن چراغ میں

    مجھ کو جمال_ عشق نے بخشا ہے یہ ہنر
    کرتا ھوں تیرے حسن کے درشن چراغ میں

    ظلمت گہہ_خیال میں تجھ سے ہے روشنی
    جلتا ہے تیری یاد کا ایندھن چراغ میں

    اب وصل و ہجر سے کوئی نسبت نہیں مجھے
    رقصاں ہے میرے درد کا ساون چراغ میں

    شب زاد گان_ شہر اجالا قریب ہے
    جلنے لگا ہے رات کا دامن چراغ میں

    تو نے مٹا دیا تھا مرے ہر نشان کو
    لیکن میں نقش ھوں مرے دشمن چراغ میں
     
    اپنی ہی روشنی میں گزرتا ہے وہ سحر
    جگنو کا چاند پر ہے نہ مسکن چراغ میں
 

Blue bar

CLICK HERE TO GO BACK TO HOME PAGE