Urdu Manzil


Forum
Directory
Overseas Pakistani
 


آج نام ور ادیب شکیل عادل زادہ کی سال گرہ ہے ۔
March 10, 2014
آج اردو کے نام ور ادیب اورماہر لسانیات جناب شکیل عادل زادہ کی چوہترویں سال گرہ منائی جارہی ہے ۔
جناب شکیل عادل زادہ 10 مارچ 1940 کو مراد آباد (بھارت) میں پیدا ہوئے ۔ ان کے والد مراد آباد سے ایک اردو ماہنامہ مسافر شائع کرتے تھے جس کی ادارت جناب رئیس امرہوی کے ذمہ تھی ۔ یوں شکیل عادل زادہ کو صحافت سے شغف ورثے میں ملا تھا۔ قیام پاکستان کے بعد وہ کراچی آگئے اور جناب رئیس امروہوی کے اخبار شیراز اور ماہنامے انشا سے وابستہ رہے ۔ انھوں نے انشا کو عالمی ڈائجسٹ کی شکل دی جو بہت جلد ایک کثیر الشاعت جریدہ بن گیا ۔
جناب شکیل عادل زادہ نے جنوری 1970ءمیں اپنا جریدہ سب رنگ جاری کیا۔ اس جریدے میں دنیا بھر کی شاہکار تحریروں کا انتخاب شائع کیا جاتا تھا اور قواعد ، املا، انشا، زبان کی صحت اور درستی کا خیال رکھا جاتا تھا۔ سونا گھاٹ کی پجاری، غلام روحیں، انکا ، امبر بیل اور بازی گر اس ڈائجسٹ کے مقبول ترین سلسلے تھے۔ یہ جریدہ دیکھتے ہی دیکھتے اردو کا سب سے کثیر الاشاعت جریدہ بن گیا، تاہم اس جریدے کی خوبیاں ہی اس کی اشاعت میں رکاوٹ بن گئی اس جریدے کی اشاعت میں وقفوں کا دورانیہ بڑھنے لگا۔ دسمبر 2009ءمیں یہ جریدہ بند ہوگیا۔
 

 

Blue bar

CLICK HERE TO GO BACK TO HOME PAGE