Urdu Manzil


Forum
Directory
Overseas Pakistani
 

 ادب سرائے ساہیوال  کی محترمہ صبیحہ صبا اور سید صغیر جعفری کے اعزاز میں ایک ادبی نشست

صبیحہ صبا اور  سید صغیر جعفری کو ان کی ادبی خدمات پر خراج تحسین

سید ریاض حسین زیدی اپنی ادبی تنظیم ادب سرائے ساہیوال کے ذ ریعےطویل عرصے سےماہانہ ادبی نشستوں کا اہتمام کر رہے ہیں اس بار انھوں نے صبیحہ صبا اور صغیر جعفری کے لئے ایک تقریب کا اہتمام کیا نطامت ریاض حسین زیدی نے کی اور ماہنامہ بیاض سے صبیحہ صبا کے بارے میں اقتباسات پڑھ کر سنائے یاد رہے کہ بیاض کا صبیحہ صبا نمبر اس ماہ اہل قلم کے ہاتھوں میں ہے اس کے علاوہ انھوں نے موجود تمام احباب کا تفصیل سے تعارف کرایا اس کےبعد فرتاش سید نے صبیحہ صبا اور صغیر جعفری کے بارے میں گفتگو کی اردومنزل کے ذ ریعے یہ ادب کی جو خاموش خدمت کر رہے ہیں اس کا ذکر کیاحمد بااری تعالٰی سید صغیر احمد جعفری نے پیش کی نعتیں پڑھنے کی سعادت حافظ عبدالرحمٰن  انجم۔ڈاکٹر غلام مرتضٰ ساجد،غلام فرید شوکت ،حسرت بلال  اسلم سحاب,علی رضا،ریاض حسین زیدی ،سید صغیر احمد جعفری اور صبیحہ صبا نے حاصل کی۔ حمد و نعت کے بعد شاعری کا دور شروع ہوا جس میں عامر شام عبدالرشید حیدر،حسرت بلال،سعداللہ اسود، اقرار مصطفٰی،  حافظ عبدالرحمٰن انجم۔،غلام فرید شوکت ،اسلم سحاب,علی رضا،فرتاش سید,ایزد عزیز ،ڈاکٹر غلام مرتضٰی ساجد  ، پروفیسر میاں محمد مرغوب، سید ریاض حسین زیدی، سید صغیر احمد جعفری اور صبیحہ صبا نے اپنا کلام سنایا اس نشست کی صدارت صبیحہ صبا نے کی مہمان خصوصی سید صغیر احمد جعفری جبکہ مہمان اعزاز فرتاش سید تھے نعیم نقوی اورکنور شفیق احمد اور دیگر احباب نے شرکت کی  

\

 

Blue bar

CLICK HERE TO GO BACK TO HOME PAGE