|
ہفت روزہ اردو ٹائمز کی تیسری عالمی اردو کانفرنس تیسری عالمی اردو کانفرنس: 2006 لندن میں 23جون سے 25جون تک جاری رہی۔ اردو ٹائمز کے جانب سے 2004 میں شروع کیئے جانے والے اس سلسلے کی پہلی کانفرنس نیویارک میں اور دوسری کانفرنس - 2005 کنیڈا کے شہر ٹورنٹو میں ہو چکی ہے۔ تمام مندوبین نے عالمی اردو کانفرنسوں کا سلسلہ شروع کرے پر اردو ٹائمز کے ایڈیٹر خلیل الرحمٰن اور ان کے ساتھیوں کی کوششوں کو سراہا اردو منزل کے ایڈیٹر صغیر احمد جعفری بھی خصوصی دعوت پر کانفرنس اور مشاعرے میںشریک ہوئے . پاکستان، انڈیا، برطانیہ، امریکہ، جنوبی افریقہ، ماریشس، متحدہ عرب امارات، سویڈن، ناروے کنیڈا اور ازبکستان سمیت بارہ ملکوں سے اردو کے ادیب، دانشور، ماہرینِ لسانیات، ناشرین اور کتب فروخت کرنے والے شریک ہوئے۔ ادیبوں اور شعراء میں، ظفر اقبال پروفیسر گوپی چند نارنگ، تاش مرزا افتخار عارف، اصغر ندیم سید، جامعہ کراچی وائس چانسلر قاسم پیرزادہ، ابوکلام اردو یونیورسٹی کے وائس چانسلر عبدالجلیل پٹھان، پرفیسر فتح محمد ملک، ابوالکلام قاسمی علیگڑھ مسلم یونیورسٹی، ڈیوڈ میتھیوز شعبہ اردو لندن یونیورسٹی، مظفر ممتاز، قمر علی عباسی، نیلوفرعباسی، رضا علی عابدی، ماہ طلعت، منیر پرویزسامی، شمیم علیم،ترغیب بلند،جمیل احسن،مظفر ممتاز،ف س اعجاز،ھمایوں ظفر زیدی،اکبر حیدرآبادی، شکیلہ رفیق، سید ذوالفقار حسین، ڈاکٹر طارق محمود، صغیر جعفری، نگار مرزا، وکیل انصاری، فاروق سالک، باسط نجمہ عثمان، سوہن راہی، پروین لاشاری، عقیل دانش، ، صفی صدیقی، ارمان نجمی ضیاء الدین شکیب، رخسانہ رخشی ، افتخار قریشی، قیصر زیدی اور عذرا رسول ۔ڈاکٹر جاوید شیخ انجم خلیل، سید نسیم اختر
|