Urdu Manzil


Forum
Directory
Overseas Pakistani
 

صبیحہ صبا

پاکستان ایسوسی ایشن لیڈیز ونگ کے زیرِ اہتمام عید ملن کی پروقار تقریب

مہمانِ خصوصی شیخہ  ایمل القاسمی مہمان اعزازشیخہ حنا القاسمی خاص مہمان مریم بہنام

 اورمتعدد ممالک کے قونصلر جنرلزکی بیگمات نے تقریب میں شرکت کی

پاکستانی کیمونٹی کا پیغام محبت ہے جہاں تک پہنچے۔ناہید نفیس

عید نام ہے خوشی کا جو روزے داروں کو پورے ایک ماہ کی ریاضت کے بعد انعام کے طور پر عطا ہوتی ہےعیدگذر بھی جائے تو عید ملن کی تقریبات کا سلسلہ شروع ہو جاتا ہےآج کے دور میں خوشیوں کو سمیٹنا اور سنبھالنا اتنا مشکل ہو گیا ہے ذرا ذرا سی بات پر ہم چونک جاتے ہیں دل سہم جاتے ہیں کیونکہ فضائیں عجیب سی زہریلی گھٹن کا شکار ہو چکی ہیں۔آئے دن وطن کی خوبصورت زمین سے بد صورت دہشت گردی کی خبریں ملتی رہتی ہیں ایسے میں جب تاریکی بڑھ جائے تو ہر فرد کو چاہئےکہ وہ اپنے  حصے کا  ایک دیا جلا دے تاکہ فضائیں منور ہو جائیں اگر فضا میں سانس لینا مشکل ہو جائے تو ہر فرد اپنے حصے کا ایک پودا لگا دے تو گھٹن کم ہونے کا احساس ضرور پیدا ہو جاتا ہے  اس سلسلے میںپاکستان ایسوسی ایشن لیڈیز ونگ  کی ممبران چیئرپرسن زیبا افتخار اور خاص طور پرسنیئرمشیر ناہید نفیس  مبارک باد کی مستحق ہیں کہ انھوں نے بر وقت ایک انتہائی شاندار اورکامیاب تقریب کا انعقاد کرکے اپنے حصے کا دیا بھی روشن کیا اوراپنے حصے کا پودا بھی لگایاجو آنےوالے دنوں میں تناور درخت بنے گا اور ان کے محبت اور خلوص سے روشن کئے ہوئےچراغوں کی روشنی بہت سے ذہنوں کو منور کر دے گی انشاللہ۔۔ناہید نفیس کی تنظیمی صلاحیتوں کے تو سبھی معترف ہیں مجھے حیرت ہے کہ پاکستان میں جب لوگوں کو اعزازات سے نوازا جاتا ہے توایسے ان تھک لگاتار اور بے لوث کام کرنے والے پاکستانیوں کو کیوں فراموش کر دیا جاتا ہےاس بار انھوں نے عید ملن کی تقریبات کوانٹر نیشنل پکوان بنانے کے مقابلے سے منسلک کر دیا ساتھ ہی اپنی ثقافت  اور اپنے ملک کے چاروں صوبوں کے شاندار کلچر کو دنیا بھر سے روشناس کرانے کا بیڑا اٹھایا اس کلچرل شو کو پاکستان کے رنگ کا نام دیا۔ شہید ذولفقارعلی بھٹو انسیٹیوٹ سائنس اینڈ ٹیکنالوجی دبئی

کے طلبا نے بہت خوبصورتی سے یہ سب رنگ پیش کئے ان سب پروگراوں کی تیاری میں کافی محنت کی گئی تھی  حاضرین نے دل کھول کر داد دی اس کے علاوہ پکوان بنانے کے مقابلے میں بھی خواتین نے بڑھ چڑھ کر حصہ لیا ۔معروف ڈی جے ماہتاب نائک نے الگ خوبصورت سماں باندھ دیا خوب ہلہ گلہ رہا  خوبصورتی یہ تھی کہ تمام ملکوں کی خواتین نے اس میں حصہ لیا۔ جن ملکوں اور علاقوں کی نمائندگی خواتین  نےکی ان میںبنگلادیش بلجیم ۔بوہری کیمونٹی،مصر، جرمنی،گجراتی کیمونٹی،انڈیا ،انڈین کلب ،انڈونیشیا،ایران ۔اردن،ملائیشیا،فلسطین۔فلپائن،روس،ساوتھ افریقہ،سری لنکا،سوڈان،تامل لیڈیز ایسوسی ایشن،عربین ریسورسس،یو اے ای کی تمام ریاستوں سے مہمانوں نے شرکت کی ۔اس تقریب میں شرکت کرنے والے تمام مہمان معززاور خاص تھے  میں ان قونصل جنرلز کی بیگمات کا ذکر کرنا ضروری سمجھتی ہوں جنہوں نے اس تقریب میں خاص طور پر شرکت کی ان میں کویت،سعودیعرب،اومان،سوڈان،برطانیہ،جرمنی،تونس،،بنگلادیش۔جیبوتی۔روس،مصر،بلجئیم،رومانیہ،فلسطین اور انڈونیشیا شامل ہیں

میں اپنی اور اردومنزل کی طرف سے پاکستان ایسوسی ایشن لیڈیز ونگ کو ان کی بہترین کاوشوں پر دلی مبار ک باد پیش کرتی ہوں

               

 

Blue bar

CLICK HERE TO GO BACK TO HOME PAGE